Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیا اکشے کمار کی فلم ’’بھوت بنگلا‘‘ کا سیکوئل بنے گا

Updated: March 15, 2026, 8:40 PM IST | Mumbai

اکشے کمار اور پریادرشن۱۶؍برسوں بعد ’’بھوت بنگلا‘‘ کے ذریعے دوبارہ ساتھ آئے ہیں۔ یہ فلم اگلے مہینے ریلیز ہونے والی ہے۔ اب اس بارے میں معلومات سامنے آئی ہیں کہ کیا پریادرشن اس فلم کو فرنچائز میں بدلیں گے یا نہیں۔

Akshay Kumar In Bhootbangla.Photo:INN
اکشے کمارفلم بھوت بنگلا میں۔ تصویر:آئی این این

اکشے کمار ان دنوں اپنی آنے والی فلم’’بھوت بنگلا‘‘  کی وجہ سے زیرِ بحث ہیں۔ یہ ایک ہارر کامیڈی فلم ہے، جس کی ہدایت کاری ’’بھول بھلیا‘‘ سمیت کئی بہترین فلمیں بنانے والے مشہور ڈائریکٹر پریادرشن نے کی ہے۔ یہ فلم دونوں کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ ۱۶؍ سال بعد دونوں نے کسی فلم پر دوبارہ کام کیا ہے۔ پہلے جب بھی دونوں ساتھ آئے، انہوں نے شاندار کام کیا۔ ایسے میں’’بھوت بنگلا‘‘ کو لے کر مداح کافی پرجوش ہیں۔ اسی دوران یہ سوال بھی اٹھا کہ کیا پریادرشن اس فلم کو فرنچائز میں بدلیں گے، یعنی کیا ہمیں اس فلم کا سیکوئل بھی دیکھنے کو ملے گا۔پریادرشن نے خود اس بارے میں بتایا ہے۔ مڈ ڈے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فلم کو فرنچائزی  میں تبدیل کرنے کا ان کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ہاں، ممکن ہے کہ ایکتا کپور اس فلم کو فرنچائز میں لے کر آگے بڑھائیں، لیکن پریادرشن کا ایسا کوئی ارادہ نہیں کہ وہ اسے آگے بڑھائیں۔ ایکتا کپور اس فلم کی پروڈیوسر ہیں۔ انہوں نے اپنی ماں شوبھا کپور اور اکشے کے ساتھ مل کر یہ فلم پروڈیوس کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ذاکر خان کا اسپتال سے ویڈیو وائرل، اسپتال گاؤن میں نظر آئے کامیڈین


’’بھوت بنگلا‘‘ کب ریلیز ہوگی؟
’’بھوت بنگلا‘‘۱۰؍ اپریل کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ پہلے یہ فلم۱۵؍ مئی کو ریلیز کے لیے مقرر تھی، لیکن میکرز نے اسے پہلے کر دیا اور یہ فلم اپریل کے مہینے میں ہی ریلیز ہو رہی ہے۔ اکشے کمار کے ساتھ اس فلم میں وامیگا گبی، تبّو، پریش راول اور راج پال یادو جیسے اسٹارز بھی نظر آئیں گے۔ آنجہانی   اسرانی بھی اس فلم میں دکھائی دیں گے۔ ۲۰؍ اکتوبر۲۰۲۵ء کو انہوں نے اس دنیا کو الوداع کہا تھا۔ اب ’’بھوت بنگلا‘‘کے ذریعے وہ ایک بار پھر بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:النصر کی بڑی فتح، الہلال کی مشکل جیت

اس فلم میں بھی  اکشے کمار نظر آئیں گے
ویسے’’ بھوت بنگلا‘‘ کے ساتھ ساتھ اکشے کمار ان دنوں ’’گول مال۵‘‘ کے تعلق سے  بھی خبروں میں ہیں۔ روہت شیٹی کے ڈائریکشن میں بن رہی اس فلم میں اس بار اجے دیوگن کے ساتھ ساتھ اکشے کمار بھی نظر آئیں گے۔ اس فلم کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اکشے اس فلم میں نیگیٹیو رول میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK