Inquilab Logo Happiest Places to Work

اکشے اوبیرائے کی ۲۰۲۶ء میں تین بڑی فلمیں ریلیز ہوں گی

Updated: March 26, 2026, 3:02 PM IST | Mumbai

اداکار اکشے اوبیرائے اس وقت اپنے کریئر کے ایک نہایت اہم مرحلے سے گزر رہے ہیں، جہاں وہ ۲۰۲۶ء کے تین سب سے زیادہ زیرِ بحث پروجیکٹس ’’ٹاکسک‘‘،’’کنگ‘‘ اور نیرج پانڈے کی پروڈکشن کا حصہ ہیں۔

Akshay Oberoi.Photo:INN
اکشے اوبیرائے۔ تصویر:آئی این این

اداکار اکشے اوبیرائے اس وقت اپنے کریئر کے ایک نہایت اہم مرحلے سے گزر رہے ہیں، جہاں وہ ۲۰۲۶ء کے تین سب سے زیادہ زیرِ بحث پروجیکٹس  ’’ٹاکسک‘‘،’’کنگ‘‘ اور نیرج پانڈے کی پروڈکشن کا حصہ ہیں۔ بالی ووڈ میں آہستہ آہستہ اور مستقل طور پر اپنی پہچان بنانے والے اکشے کے لیے یہ لمحہ بے حد خاص اور جذباتی ہے۔
اکشے، جن کے کریئر میں ’’فائٹر‘‘ کے بعد ایک بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی، مانتے ہیں کہ یہ وقت ان کی برسوں کی محنت، صبر اور اپنے کام پر یقین کا نتیجہ ہے۔ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اکشے نے کہاکہ ’’ اگر آپ مجھ سے دو سال پہلے پوچھتے کہ کیا میں نے ایسا وقت سوچا تھا، تو میں ایمانداری سے’’نہیں‘‘ کہتا۔ یہ انڈسٹری آپ کو ہر روز عاجزی سکھاتی ہے۔ میں کافی عرصے سے یہاں ہوں، خاموشی سے اپنا کام کرتا رہا، عمل پر بھروسہ رکھا، کبھی کبھی خود پر شک بھی ہوا لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری۔ آج جب میں ایسے مقام پر ہوں جہاں میں ’’ٹاکسک‘‘، ’’کنگ‘‘ اور نیرج پانڈے کے اگلے پروجیکٹ کا حصہ ہوں اور لوگ واقعی پُرجوش ہیں، تو یہ احساس بہت خاص اور جذباتی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:شیل کے سی ای او کی یورپ کو وارننگ، جلد ایندھن کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے


انہوں نے مزید کہا کہ ’’کہیں نہ کہیں ایسا لگتا ہے جیسے زندگی ایک مکمل دائرہ طے کر چکی ہے۔ ’’فائٹر‘‘ میرے لیے صرف پیشہ ورانہ نہیں بلکہ جذباتی موڑ بھی تھا۔ اس نے مجھے یاد دلایا کہ میں نے یہ راستہ کیوں چنا تھا۔ وہاں سے ’’ٹاکسک‘‘، پھر ’’کنگ‘‘ اور اب نیرج پانڈے جیسے فلم ساز کے ساتھ کام کرنا یہ وہ لمحات ہیں جن کی ایک اداکار خاموشی سے امید کرتا ہے، لیکن کبھی انہیں معمولی نہیں سمجھتا۔ مجھے واقعی لگتا ہے کہ مجھے اب میرا حق مل رہا ہے، وہ بھی اچانک نہیں بلکہ برسوں کی سیکھ، انتظار اور محنت کے بعد۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:ہم امریکی صدر ٹرمپ سے امن مذاکرات کے لیے تیار ہیں، مگر میری ایک شرط ہے:بومن ایرانی


اکشے نے اپنے سفر کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ ’’ ایسے بھی دن آئے جب کچھ بھی آگے بڑھتا ہوا محسوس نہیں ہوتا تھا، جب آپ اپنے فیصلوں پر سوال کرتے ہیں  لیکن میرا ماننا ہے کہ وہی سال آپ کو ایسے لمحات کے لیے تیار کرتے ہیں۔ آج میں ہر موقع کے لیے شکر گزار ہوں، ان فلم سازوں کے اعتماد کے لیے شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر یقین کیا اور ان ناظرین کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے آہستہ آہستہ میرے کام کو قبول کیا۔ یہ وقت میرے لیے بہت جذباتی ہے، کیونکہ یہ میرے سفر، جدوجہد اور اس یقین کو درست ثابت کرتا ہے کہ اچھا کام آخرکار اپنا وقت ضرور پاتا ہے۔‘‘ ۲۰۲۶ء اکشے اوبیرائے کے لیے ایک بڑا سال ثابت ہونے والا ہے۔ یہ ان کے کیریئر کا ایسا مرحلہ ہے جو ان کی محنت، مستقل مزاجی اور صبر کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK