Inquilab Logo

علی فضل کیانو رِیوز کے لُک میں نظر آئے

Updated: February 02, 2021, 6:06 AM IST | Mumbai

سخت سیکوریٹی دائرے میں اداکار علی فضل کو حال ہی میں اپنی اگلی سیریز کے لئے پراسرار طریقے سے شوٹنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

Ali Fazal and Keeanu Reeves. Photo: Midday
علی فضل اور کیانو ریوز۔ تصویر: مڈڈے

 سخت سیکوریٹی دائرے میں اداکار علی فضل کو حال ہی میں اپنی اگلی سیریز کے لئے پراسرار طریقے سے شوٹنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔شائقین کی اطلاع ہے کہا’’وہ سخت سیکوریٹی میں ایک ہفتے سے شوٹنگ کرتے ہوئے نظرآرہےہیں ۔لیکن وینیٹی وین پر واپس جاتے ہوئے، علی فضل کو مداحوں نے اپنے کیمرے میں قید کرلیا تھا۔ مرزا پورویب سیریزسے شہرت پانے والے اداکارکو ہالی ووڈ اسٹارکیانو رِیوز کے لُک میں دیکھا گیا تھا۔علی لمبے بالوں میں نظر آ رہے تھے ۔جان ویک میں ریوز کا جو لُک تھا ویسا ہی لُک علی فضل کانظر آرہا تھا۔ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا علی کا کردارجان ویک میں ریوس کے کردار سے مماثلت رکھتا ہے یا نہیں ۔ ایسا لگتا ہے کہ علی یقیناً اس شو کو نئی شکل دے رہے ہیں ۔ ایک ذرائع کا کہنا ہے یہ ایک سخت شیڈول تھا اور علی اس سیریز میں دلچسپ کردار ادا کررہے ہیں ۔ اس وقت کہانی کے بارے میں کچھ بھی کہنا اپنے آپ میں ناانصافی ہوگی۔ یہ شوٹ اپنے آپ میں دلچسپ ہے اور علی کواس رول میں کوئی بھول نہیں سکتا ہے۔

ali fazal Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK