• Tue, 22 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان کی انڈر۔۱۹؍ٹیم نے آسٹریلیا کو دھول چٹا دی

Updated: September 22, 2026, 1:47 PM IST | Agency | Rajkot

یشوردھن چوہان کے ۱۲۲؍ اور وی کےونیت کے ۸۷؍ رنوں کی مدد سے ہندوستان نے پیر کو یہاں آسٹریلیا کیخلاف دوسرے یوتھ ون ڈے میچ میں۱۰۲؍ رنوں کی بڑی جیت حاصل کی اور ۳؍ میچوں کی انڈر-۱۹؍ سیریز میں دوصفرکی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی۔

Yashvardhan Chauhan scored a magnificent century for the Under-19 team. Photo: INN
یشوردھن چوہان نے انڈر۔۱۹؍ٹیم کیلئے شاندار سنچری بنائی۔ تصویر: آئی این این
یشوردھن چوہان کے ۱۲۲؍ اور وی کےونیت کے ۸۷؍ رنوں کی مدد سے ہندوستان نے پیر کو یہاں آسٹریلیا کیخلاف دوسرے یوتھ ون ڈے میچ میں۱۰۲؍ رنوں کی بڑی جیت حاصل کی اور ۳؍ میچوں کی انڈر-۱۹؍ سیریز میں دوصفرکی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی۔ چوہان کی سنچری،ونیت کی نصف سنچری اور آریہ ویر سہواگ (۴۷) اور کشاگر اوجھا (۳۴) کی اہم  اننگزکی بدولت، ہندوستان کی انڈر۔ ۱۹؍ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ۷؍ وکٹوں پر ۳۴۱؍رنوں کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ اس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم ۱ء۴۱؍اوور میں ۲۳۸؍ رنوں پر آؤٹ ہو گئی۔یاد رہے کہ  ہندوستان نے اس سے قبل بارش سے متاثرہ پہلا میچ  ۷؍ رن سے جیتا تھا۔ تیسرا اور آخری یوتھ ون ڈے میچ بدھ کو یہیں کھیلا جائے گا، جس کے بعد دونوں ٹیمیں ۲؍میچوں کی ۴؍روزہ یوتھ ٹیسٹ سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی۔
 
 
آسٹریلیا کے سامنے بڑا ہدف تھا اور ہندوستان نے اس پر دباؤ بنانے کیلئے ۷؍ الگ الگ بولنگ آپشنز کا استعمال کیا۔ چگوروپتی وینکٹ  ہندوستانی گیندبازوں میں سب سے کامیاب رہے۔ انہوں نے ۶۴؍ رن دے کر ۳؍ وکٹیں حاصل کیںجبکہ کاویا پٹیل اور چوہان نے ۲۔۲؍ وکٹیں لیں۔ موہت اولوا، منل چوہان اور یشویر گوڑ نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK