Inquilab Logo

عالیہ بھٹ کا شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی فلم بنانے کا اعلان

Updated: May 27, 2022, 12:25 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کی سپر اسٹار عالیہ بھٹ اداکاری کے ساتھ اب پروڈکشن کی دنیا میں بھی قدم رکھنے جارہی ہیں۔

Alia Bhatt and Shah Rukh Khan .Picture:INN
عالیہ بھٹ اور شاہ رخ خان۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کی سپر اسٹار عالیہ بھٹ اداکاری کے ساتھ اب پروڈکشن کی دنیا میں بھی قدم رکھنے جارہی ہیں۔ اداکارہ نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم ’ڈارلنگز‘ بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں عالیہ اداکاری کے بھی جوہر دکھائیں گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ فلم اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔ عالیہ بھٹ کا اس پروجیکٹ میں بحیثیت پروڈیوسر ڈیبیو ہوگا۔ ڈارلنگز کی تیاری میں شاہ رخ خان کا پروڈکشن ہاؤس ’ریڈ چلیز‘ تعاون کرے گا۔عالیہ بھٹ اور شاہ رخ باہمی اشتراک سے یہ فلم بنائیں گے تاہم عالیہ ڈارلنگز میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے بھی نظر آئیں گی جبکہ کنگ خان کیمرے کے پیچھے ہوں گے۔مذکورہ فلم میں عالیہ کے علاوہ شیفالی شاہ، وجے ورما اور روشان میتھیو سمیت دیگر اسٹارس بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK