رواں سال مئی میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ سوہم شاہ اور نوازالدین صدیقی کی فلم ’’تمباڈ ۲ ‘‘میں عالیہ بھٹ ایک اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جس سے فلم کا دائرہ مزید وسیع ہو جائے گا۔
EPAPER
Updated: July 14, 2026, 7:03 PM IST | Mumbai
رواں سال مئی میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ سوہم شاہ اور نوازالدین صدیقی کی فلم ’’تمباڈ ۲ ‘‘میں عالیہ بھٹ ایک اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جس سے فلم کا دائرہ مزید وسیع ہو جائے گا۔
رواں سال مئی میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ سوہم شاہ اور نوازالدین صدیقی کی فلم ’’تمباڈ ۲ ‘‘میں عالیہ بھٹ ایک اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جس سے فلم کا دائرہ مزید وسیع ہو جائے گا۔ اب تقریباً ڈھائی ماہ بعد فلم سازوں نے باضابطہ طور پر اعلان کر دیا ہے کہ عالیہ بھٹ ’’تمباڑ۲‘‘ کی پراسرار دنیا کا حصہ بن گئی ہیں۔
عالیہ بھٹ نے ’’تمباڑ۲‘‘ میں شمولیت پر کیا کہا؟
فرنچائز میں شامل ہونے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے ایک بیان میں کہا’’ جب سے میں نے ’’تمباڑ‘‘ دیکھی ہے، یہ فلم میرے ذہن میں بس گئی ہے۔ بہت کم فلمیں ایسی ہوتی ہیں جو اتنی منفرد اور دل میں اتر جانے والی دنیا تخلیق کرتی ہیں اور اس سے بھی کم وہ ہوتی ہیں جو ریلیز کے برسوں بعد بھی لوگوں کے تخیل میں زندہ رہتی ہیں۔ یہی بات اس موقع کو میرے لیے اتنا خاص بناتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا’’اب اس دنیا کا حصہ بننا میرے لیے بے حد خاص احساس ہے۔ میں سوہم شاہ اور نوازالدین صدیقی جیسے دو فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہوں، جن کی میں طویل عرصے سے مداح رہی ہوں۔ ساتھ ہی ایسے کردار کو نبھانے کے لیے بھی پُرجوش ہوں جو ’’تمباڑ‘‘ جیسی شاندار، پراسرار اور ناقابلِ فراموش کہانی کا حصہ ہے۔ میں بے صبری سے انتظار کر رہی ہوں کہ ناظرین وہ سب دیکھیں جو ہم مل کر تخلیق کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:رنویر سنگھ کی فلم ’’دُھرندھر‘‘ کا جاپان کے باکس آفس پر مایوس کن آغاز: رپورٹ
سوہم شاہ نے کیا اعلان کیا؟
فلم کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے سوہم شاہ نے لکھا’’ ایک نیا باب شروع ہو رہا ہے۔ #Tumbbad2 میں خوش آمدید، @aliaabhatt۔ #PralayAayega ۔
سوشل میڈیا پر مداحوں کا ردِعمل
اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا۔ ایک مداح نے لکھا’’’’تمباڑ۲‘‘ کی دنیا کو اب عالیہ بھٹ کا ساتھ مل گیا ہے۔ یہ واقعی ایک یادگار تجربہ ہونے والا ہے۔‘‘ ایک دوسرے مداح نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’ ’’تمباڑ۲‘‘ اپنی منفرد کہانی، وژن اور ان فنکاروں کی شاندار محنت کی بدولت کلٹ کلاسک بنی تھی، جنہیں بالی ووڈ کے بڑے کیمپوں کی پشت پناہی حاصل نہیں تھی۔ ایک مداح کی حیثیت سے یہ دیکھ کر مایوسی ہوتی ہے کہ اب اتنی منفرد فرنچائز مرکزی دھارے کے بڑے ستاروں پر انحصار کرتی نظر آ رہی ہے۔ میری صرف یہی امید ہے کہ ’’تمباڑ۲‘‘ اپنی اصل روح برقرار رکھے اور باصلاحیت فنکاروں کو بھی چمکنے کا موقع دے۔
یہ بھی پڑھئے:ورلڈ کپ سیمی فائنل میں روایتی حریف انگلینڈ اور ارجنٹائنا ایک بار پھر آمنے سامنے
ریلیز کب ہوگی؟
’’تمباڑ۲‘‘ میں نوازالدین صدیقی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اس کی ہدایت کاری آدیش پرساد کر رہے ہیں۔یہ فلم ۳؍ دسمبر ۲۰۲۷ء کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔