Inquilab Logo

امیتابھ بچن میوزک کمپوزر بھی بن گئے، فلم کیلئے دھُن بنا ڈالی

Updated: September 09, 2022, 12:15 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے طویل فلمی کریئر کے دوران انڈسٹری کے کئی شعبوں میں اپنی مہارت کا لوہا منوایاہے

Director R Balki and Amitabh Bachchan can be seen tog.Picture:INN
ہدایتکار آر بالکی اور امیتابھ بچن کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے طویل فلمی کریئر کے دوران انڈسٹری کے کئی شعبوں میں اپنی مہارت کا لوہا منوایاہے جس میں اداکاری اور گلوکاری  تو ہے ہی بطور پروڈیوسر بھی کام کیا لیکن اب جبکہ ان کے کریئر کوتقریباً۵۴؍ برس ہونے کو ہیں تو اب انہوں نے انڈسٹری میں ایک نئے شعبے میں اپنی کامیابی کی شروعات کی  ہے اور اب بطور کمپوزر انہوں نے  دلخیر سلمان کی فلم چپ (ریوینج آف دی آرٹسٹ) کا میوزک ترتیب دیا ہے۔  اس طرح اس فلم کی ٹیم میں پہلی بار ان کا نام بطور کمپوزر شامل ہوگا۔ فلم چپ کی ہدایتکاری آر بالکی نے کی  ہے جو اس سے قبل امیتابھ کی فلم پا، چینی کم اور شمیتابھ کی ہدایت کاری بھی کر چکے ہیں۔ آر بالکی کا کہنا ہے کہ امیتابھ کے اس فلم میں کمپوزر بننے کا معاملہ اچانک ہوا، میں نے ان سے کہا کہ فلم چپ دیکھیں، فلم دیکھنے کے بعد انہوں نے مجھ سے کہا کہ وہ اپنے پیانو پر کوئی دھن بناکر دیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK