• Mon, 22 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امیتابھ بچن نے موہن لال کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی

Updated: September 21, 2025, 8:01 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے موہن لال کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے اور کہاکہ میں آپ کا بڑا مداح ہوں۔

Amitabh And Mohanlal.Photo:INN
موہن لال اور امیتابھ بچن۔ تصویرآئی این این

ملیالم اداکار موہن لال کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ ملنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہیں۷۱؍ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں اس اعزاز سے نوازا جائے گا۔ کئی اہم شخصیات انہیں مبارکباد دے رہی ہیں۔  بالی ووڈ  امیتابھ بچن نے بھی انہیں مبارکباد دی ہے۔ آئیے جانتے ہیں انہوں نے کیا کہا۔

یہ بھی پڑھیئے:آرین اور میرا دماغ شرارتی ہے: راگھو جوئیل

امیتابھ بچن کا پوسٹ
امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر لکھاکہ ’’میں بہت خوش ہوں کہ آپ کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ ملا ہے، موہن لال جی۔ یہ ایک بہت ہی باوقار اعزاز ہے! بہت بہت مبارکباد۔ میں آپ کے کام کا بہت بڑا مداح ہوں۔ پردے پر جذبات کے اظہار میں آپ کی آسانی واقعی حیران کن ہے۔ آپ نے اپنے ٹیلنٹ سے ہم سبھی کرنے فخر کرنے کا موقع دیا ہے۔ ۔ آپ ہمارے لیے سبق بنتے رہے ہیں، یہی میری خواہش ہے۔ عزت اور فخر کے ساتھ، میں ہمیشہ آپ کا عقیدت مند پرستار رہوں گا۔
 یہ ایوارڈ ۲۳؍ ستمبر کو دیا جائے گا
موہن لال ملیالم سنیما کے ایک مشہور اداکار ہیں۔ ہندوستانی سنیما میں ان کا کریئر چار دہائیوں سے زیادہ پر محیط ہے۔ انہوں نے مختلف انواع کی فلموں میں کام کیا۔ بنیادی طور پر ملیالم فلموں میں اپنے کام کے لیے جانے جاتے رہے ہیں۔موہن لال نے تمل، تیلگو، کنڑ اور ہندی فلموں میں بھی اداکاری کی ہے۔ انہیں پدم شری، پدم بھوشن، اور نیشنل فلم ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈس بھی مل چکے ہیں۔ موہن لال کو۲۳؍ ستمبر۲۰۲۵ء کو منعقد ہونے والے۷۱؍ ویں قومی فلم ایوارڈز کی تقریب میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
ملیالم فلموں کے سپر اسٹار موہن لال کو ہندوستانی سنیما میں ان  کے شاندار اور لاجواب تعاون   کے لئے باوقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائیگا۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مومن لال کو یہ باوقار ایوارڈ منگل کو منعقد ہونے والی ۷۱؍ ویں قومی فلم ایوارڈ کی تقریب میںتفویض کیا جائے گا۔ وزارت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہاکہ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر حکومت ہند کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ موہن لال کو باوقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ برائے ۲۰۲۳ء سے نوازا جائے گا۔ پوسٹ میں لکھا ہے کہ موہن لال کا سنیما کا قابل تقلید سفر آنے والی نسلوں کو متاثر کرتا ہے! اس لیجنڈ اداکار، ہدایت کار  اور پروڈیوسر کو ہندوستانی سنیما میں ان کی نمایاں شراکت کے لیے اعزاز سے نوازا جا رہا ہے۔ ان کی بے مثال اور ہمہ جہت صلاحیتوں اور انتھک محنت نے  فلمی تاریخ میں ایک سنہرا معیار قائم کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK