آدتیہ دھر کی اسپائی ایکشن تھرلر فلم ’’دُھرندھر‘‘: دی ریونج’ ( ’’دُھرندھر۲‘‘) کی شوٹنگ کے دوران سیکوریٹی قوانین کی بار بار خلاف ورزی کے الزامات کے بعدبرہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔
EPAPER
Updated: February 17, 2026, 2:02 PM IST | Mumbai
آدتیہ دھر کی اسپائی ایکشن تھرلر فلم ’’دُھرندھر‘‘: دی ریونج’ ( ’’دُھرندھر۲‘‘) کی شوٹنگ کے دوران سیکوریٹی قوانین کی بار بار خلاف ورزی کے الزامات کے بعدبرہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔
آدتیہ دھر کی اسپائی ایکشن تھرلر فلم ’’دُھرندھر‘‘: دی ریونج’ ( ’’دُھرندھر۲‘‘) کی شوٹنگ کے دوران سیکوریٹی قوانین کی بار بار خلاف ورزی کے الزامات کے بعدبرہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔
آدتیہ دھر کی پروڈکشن کمپنی اسٹوڈیو بی ۶۲؍کو بلیک لسٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اگرچہ ابھی تک اسے باضابطہ طور پر بلیک لسٹ نہیں کیا گیا، لیکن اس تجویز کو آئندہ کارروائی کے لیے منظوری مل چکی ہے۔ اس سلسلے میں بی ایم سی کے اے وارڈ دفتر نے ڈپٹی میونسپل کمشنر (ڈی ایم سی) کو خط لکھ کر اسٹوڈیو پر ریاست کے سنگل ونڈو فلمِنگ پورٹل کے ذریعے شوٹنگ پر مستقل پابندی لگانے کی تجویز پیش کی ہے۔ الزامات ہیں کہ ’’دُھرندھر۲‘‘کی شوٹنگ کے دوران کئی مرتبہ قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔
یہ بھی پڑھئے:رِچاچڈھانے اپنے کریئر کے ابتدائی تجربے کا ذکر کیا، قابلِ اعتماد شخص نے دھوکہ دیا تھا
اطلاعات کے مطابق، ہائی سیکوریٹی زون میں جلتی ہوئی مشعلوں کا استعمال کیا گیا، جسے سنگین سیکوریٹی کوتاہی قرار دیا گیا۔ممبئی پولیس کو مداخلت کرنا پڑی اور سامان ضبط کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ عملے کے اراکین نے بغیر اجازت لوکیشن تبدیل کی اور ایک عمارت کی چھت پر شوٹنگ کی، جس کے لیے میونسپل کارپوریشن سے ضروری اجازت حاصل نہیں کی گئی تھی۔ مزید یہ کہ سیٹ پر کھانا پکانے کے لیے گیس کے استعمال اور دو جنریٹر وین چلانے کا بھی الزام ہے، جن کے لیے مقامی انتظامیہ سے درست منظوری موجود نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھئے:ویبھو دسویں جماعت کے بورڈ امتحان میں شرکت نہیں کریں گے
بی ایم سی پہلے ہی پروڈکشن کی ۲۵؍ ہزار روپے کی سیکوریٹی ڈپازٹ ضبط کر چکی ہے اور اضافی ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔’’دُھرندھر۲‘‘ سال ۲۰۲۵؍ میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر’’دُھرندھر۲‘‘ کا سیکوئل ہے۔ آدتیہ دھر کی تحریر، ہدایت اور مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم جیو اسٹیوڈیوز اور بی ۶۲؍ اسٹوڈیوز کے بینر تلے تیار ہو رہی ہے۔ فلم میں رنویرسنگھ مرکزی کردار میں ہیں جبکہ سنجے دت، اکشے کھنہ، آر مادھون، ارجن رامپال، سارہ ارجن اور راکیش بیدی سمیت کئی دیگر فنکار اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ یہ اسپائی ایکشن تھرلر فلم ۱۹؍ مارچ کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی اور نہ صرف ہندی بلکہ تیلگو، تمل، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں بھی پین انڈیا ریلیز کی جائے گی۔