Inquilab Logo

امیتابھ نے مودی کی یوجنا کی کامیابی پرمبارکبادپیش کی

Updated: May 23, 2020, 4:57 AM IST | Mumbai

امیتابھ بچن نے ’آیوشمان بھارت یوجنا‘ کی کامیابی پر وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں ۔

Amitabh Bachchan Photo: Midday
امیتابھ بچن۔ تصویر: مڈڈے

 امیتابھ بچن نے ’آیوشمان بھارت یوجنا‘ کی کامیابی پر وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں ۔ وہ لوگوں کو اچھی صحت کیلئے بیدار کرتے رہتے ہیں ۔ انہوں نے حکومت ہند کی صحت سے متعلق ’آیو شمان بھارت یوجنا‘ کے تحت ایک کروڑ افراد کے مستفید ہونے پر انہیں ٹویٹ کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔ 
  امیتابھ نے ٹویٹ پر لکھا کہ ’’آیوشمان بھارت کو اس سنگ میل کی کامیابی کیلئے بہت مبارکباد۔‘‘ واضخ ہو کہ وزیراعظم نریندر مودی نے غریب کنبوں کو ۵؍ لاکھ روپے تک کا مفت علاج مہیا کرانے والی ’آیوشمان بھارت‘ ہیلتھ انشورنس اسکیم کا فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK