Inquilab Logo

امیتابھ ممبئی میں روزانہ ۴۵۰۰؍ کھانے کے پیکٹ تقسیم کر رہے ہیں

Updated: May 30, 2020, 9:26 AM IST | Mumbai

امیتابھ بچن لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مند لوگوں کے درمیان ہر روز ۴۵۰۰؍ کھانے کے پیکٹ تقسیم کر رہے ہیں ۔ کورونا وائرس کی وجہ چل رہے لاک ڈاؤن میں بالی ووڈ اسٹارضرورت مندوں کی مدد کرنے کیلئے سامنے آئے ہیں ۔

Amitabh Bachchan. Photo: Midday
امیتابھ بچن۔ تصویر: مڈڈے

 امیتابھ بچن لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مند لوگوں کے درمیان ہر روز ۴۵۰۰؍ کھانے کے پیکٹ تقسیم کر رہے ہیں ۔ کورونا وائرس کی وجہ چل رہے لاک ڈاؤن میں بالی ووڈ اسٹارضرورت مندوں کی مدد کرنے کیلئے سامنے آئے ہیں ۔ امیتابھ بچن ’کووِڈ۔۱۹‘ کے بارے میں بیداری پھیلانے کیلئے کئی سرکاری پروجیکٹ میں بھی وابستہ ہیں ۔ امیتابھ بچن کی جانب سے ’اے بی کارپوریشن لمیٹڈ‘ کے ایم ڈی راجیش یادو ضرورت مندو ں کیلئے قابل ستائش کام کر رہے ہیں ۔ ۲۸؍ مارچ کے بعد سے وہ ممبئی کے مختلف مقامات جیسے حاجی علی درگاہ، انٹاپ ہل، دھاراوي، جوہو وغیرہ پر روزانہ تقریباً ۴۵۰۰؍ پیکٹ پکا ہوا کھانا تقسیم کر رہے ہیں ۔ امیتابھ بچن کی ٹیم ابھی تک ان گنت ماسک، سینی ٹائزر اور زائد از ۲۰؍ہزار ’پي پي اي کٹس‘ ممبئی کے اسپتالوں میں بانٹ چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK