Inquilab Logo

امیتابھ کا اجے کیلئے خط، کاجول کا دونوں پر تبصرہ

Updated: May 03, 2022, 11:59 AM IST | Agency | Mumbai

اداکار اجے دیوگن کی فلم رن وے۳۴؍ کی ریلیز کے بعد جب امیتابھ بچن نے اجے کے لئے خط تحریر کیا تو اس پر کاجول نے دونوں کے لئے مثبت تبصرہ کیا۔

Ajay Devgn .Picture:INN
اداکار اجے دیوگن۔ تصویر: آئی این این

اداکار اجے دیوگن کی فلم رن وے۳۴؍ کی ریلیز کے بعد جب امیتابھ بچن نے اجے کے لئے خط تحریر کیا تو اس پر کاجول نے دونوں کے لئے مثبت تبصرہ کیا۔ اجے دیوگن نے ایک مرتبہ پھر فلم رن وے۳۴؍ کے ساتھ ہدایتکاری کی دنیا میں انٹری دی۔ اس فلم میں جہاں وہ خود مرکزی کردار میں نظر آرہے ہیں تووہیں ان کے مقابل امیتابھ بچن اور رکول پریت سنگھ جیسے اسٹارس بھی لیڈ رولز کرتے نظرآ رہے ہیں۔  فلم میں ہدایتکاری سے متعلق امیتابھ بچن نے اجے دیوگن کیلئے اپنے ہاتھ سے ایک خط تحریر کیا اور اس میں انہوں نے نامور اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا’’’۳۴‘ میں کام کرنا اور ایک شاندار تحفہ حاصل کرنا ان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔ امیتابھ نے اجے کے لئے لکھا کہ یہ آپ کا کام اعلیٰ ہے، جس طرح آپ نے تمام چیزوں کو ایک جگہ یکجا کیا وہ واقعی بہترین ہے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ کہتے ہیں کہ یہ اجے دیوگن کا بہترین کام ہے، لیکن میں جانتا ہوں کہ ابھی کئی بہترین کام آئیں گے، آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔ اس خط کو اجے دیوگن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے ایک دلکش تحریر لکھی اور امیتابھ بچن کا شکریہ ادا کیا۔اجے نے لکھا کہ جب امیتابھ بچن جیسے نامور اسٹار آپ کی ہدایتکاری میں کام کرتے ہیں تو یہ ایک ایسا اعزاز ہے جسے الفاظ میں سمیٹنا مشکل ہے۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ جب جب ان جیسا اسٹار اپنے دل میں چھپے الفاظ کو ہاتھ سے لکھے ہوئے تعریفی نوٹ میں استعمال کرتا ہے تو یہ جذبات کو ابھارتا ہے جو شکرگزاری، فخر اور اطمینان کا ایک عمدہ مرکب ہے۔اس پر اجے دیوگن کی اہلیہ اور نامور اداکارہ کاجول نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’’دونوں کی جانب سے اچھے الفاظ آئے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK