Inquilab Logo

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تفصیلات وائرل

Updated: April 23, 2024, 5:39 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ایشیاء کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی ہیں۔ تاہم، ذرائع کے حوالے سے انڈیا ٹوڈے نے دونوں کی شادی کے متعلق کئی تفصیلات شیئر کی ہیں۔

Anant Ambani And Radhika Merchant. Photo: INN
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان، اور غالباً پوری دنیا کو، ایشیاء کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کا انتظار ہے۔ چند ہفتوں قبل اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی منگنی کے سیکڑوں کلپس اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھے جن میں سیکڑوں معروف شخصیات کو دیکھا گیا۔ اس تقریب میں بالی ووڈ سے ہالی ووڈ اور ہندوستانی بزنس مین سے لے کر بین الاقوامی تاجروں نے شرکت کی تھی۔
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ جلد ہی ازدواجی رشتے میں بندھ جائیں گے، اور یہ جشن جام نگر میں ہونے والے جشن سے بڑا ہوگا۔ 
تاریخ: قیاس آرائیوں کے بعد اب ذرائع نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا ہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ اس سال جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔چند ہفتوں قبل انٹرنیٹ پر دونوں کی شادی کی تاریخ ۱۲؍ جولائی ۲۰۲۴ء کے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ تاہم، اس اب تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکہ میں متعدد یونیورسٹیوں کا فلسطینی حامی احتجاج، سیکڑوں طلبہ کی شرکت

مقام: منگنی کی تقریبات جام نگر میں ہوئی تھیں مگر شادی کیلئے بیرون ملک کسی مقام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ شادی کی بہت سی تقریبات میں سے ایک لندن، برطانیہ میں امبانی کی اسٹوک پارک اسٹیٹ میں منعقد کی جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ ۳۰۰؍ ایکڑ پر مشتمل ایک ہوٹل ہے جو امبانی خاندان کی ملکیت ہے اور اس مالیت ۶۰۰؍ کروڑ روپے سے زائد ہے۔ یہ لندن کی بکنگھم شائر کاؤنٹی میں واقع ہے جس میں ۱۳؍ٹینس کورٹ، ۴۰۰۰؍مربع فٹ جم کی جگہ، شاندار ریستوراں اور بہت کچھ ہےے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ شادی کا ایک فنکشن ابوظہبی میں بھی ہو گا۔
مہمانوں کی فہرست: منگنی میں بل گیٹس، ایوانکا ٹرمپ اور مارک زکربرگ سے لے کر بالی ووڈ کے معروف جیسے خانز، کپور اور بہت سے مہمانوں نے شرکت کی تھی۔ شادی کے متعلق ذرائع نے بتایا ہے کہ دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں تاکہ لوگ اپنے مصروف شیڈول سے وقت نکال کر شادی میں شرکت کرسکیں۔ دعوت ناموں کو ۹؍ صفحات کے ڈریس کوڈ کے ساتھ کیسے تیار کیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان، سلمان خان، کپور خاندان، بچن خاندان، دپیکا پڈوکون، وراٹ اور انوشکا جیسی مشہور شخصیات مہمانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK