Inquilab Logo

انیس بزمی ،زی کی ایکشن کامیڈی فلم کی ہدایت کاری کریں گے

Updated: September 23, 2022, 11:44 AM IST | Agency | Mumbai

ہدایت کار کے مطابق وہ اپنے ناظرین کو تفریح ​​کا ایک اور سامان فراہم کرنا چاہتےہیں

Anees Bazmee. Picture:INN
انیس بزمی ۔ تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ ہدایت کار انیس بزمی زی اسٹوڈیوز کے ذریعہ تیار کردہ ایک ایکشن کامیڈی فلم کی ہدایت کاری کریں گے جسےزی اسٹوڈیوز اور ایچیلون پروڈکشنز کی پروڈیوس کریں گے۔زی اسٹوڈیو کے سی ای او شارک پٹیل نے بتایا کیا ،’’ہمیں انیس کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے۔ میں ان کے ساتھ اس کہانی کو سامعین تک پہنچانے کیلئے پرجوش ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ بڑے پیمانے پر تفریحی فلمیں بنانے میں ان کی مہارت اور زی اسٹوڈیو کا مضبوط ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک ایک کامیاب  اتحاد  ثابت گا۔‘‘انیس بزمی نے کہا، ’’بھول بھولا ۲؍کی کامیابی کے بعد، میں اپنے ناظرین کو تفریح ​​کا ایک اور  سامان فراہم کرنا چاہتا ہوں اور اس بار یہ زندگی سے زیادہ بڑی ایکشن کامیڈی ہوگی۔ میں ٹیم بہت  مطمئن ہوں۔ اس پروجیکٹ کیلئے زی اسٹوڈیو، وشال رانا اور روہنی وکیل کا ساتھ ملنے پر بہت خوش ہوں۔ یہ فلم ایسی ہوگی جو ہندوستانی ناظرین نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی اور میں اس کیلئے بہت پرجوش ہوں۔‘‘ وشال رانا، پروڈیوسر، ایچیلون پروڈکشن نے کہا، ’’میں انیس بزمی کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہوں، جو آج ہمارے ملک کے سب سے کامیاب فلم سازوں میں سے ایک ہیں۔ زی اسٹوڈیو  ایک پروڈیوسر کے طور پر میرے سفر کا ایک بہت ہی اہم حصہ رہا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ انہوں نے اس شاندار ایکشن کامیڈی کیلئے ہمارے وژن پر یقین کیا۔ یہ ایک بڑی فلم ہے جو تھیٹر میں تفریحی فلم ہوگی۔ فلم۲۰۲۳ء میں ریلیز ہوگی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK