بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور بابی دیول کی فلم اینیمل نے ۴؍دن میں عالمی سطح پر۴۲۵؍ کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔
EPAPER
Updated: December 06, 2023, 10:08 AM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور بابی دیول کی فلم اینیمل نے ۴؍دن میں عالمی سطح پر۴۲۵؍ کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔
بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور بابی دیول کی فلم اینیمل نے ۴؍دن میں عالمی سطح پر۴۲۵؍ کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اینیمل میں اسٹار رنبیر کپور، انل کپور، رشمیکا مندانا، بابی دیول اور ترپتی ڈمری نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں ۔ فلم اینیمل یکم دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم `اینیمل نے ہندوستان کےباکس آفس پرشاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ یہاں ابتدائی۴؍ دنوں میں ۲۴۰؍ کروڑ کی کمائی کی ہے۔ اینیمل ریلیز ہونے کے بعد پہلے پیر کو باکس آفس پر ۴۰؍ کروڑ روپے کی کمائی ہوئی ہے ۔ فلم اینیمل نے ریلیز کے دن ہی زبردست کمائی کی۔ فلم نے پہلے ہی دن ۶۳ء۸۰؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔