اداکار انوپم کھیر ماضی کی یادوں میں کھو گئے جب وہ اُس ریلوے ٹریک پر پہنچے جہاں کاجول اور شاہ رخ خان کی فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کا مشہور منظر فلمایا گیا تھا۔
EPAPER
Updated: May 11, 2026, 9:58 PM IST | Mumbai
اداکار انوپم کھیر ماضی کی یادوں میں کھو گئے جب وہ اُس ریلوے ٹریک پر پہنچے جہاں کاجول اور شاہ رخ خان کی فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کا مشہور منظر فلمایا گیا تھا۔
اداکار انوپم کھیر ماضی کی یادوں میں کھو گئے جب وہ اُس ریلوے ٹریک پر پہنچے جہاں کاجول اور شاہ رخ خان کی فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کا مشہور منظر فلمایا گیا تھا۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ اس مقام کو سیاحتی مرکز بنایا جائے۔
یہ فلم۱۹۹۵ء میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کی ہدایت کاری آدتیہ چوپڑہ نے کی تھی۔ فلم کی کہانی سمرن اور راج کے گرد گھومتی ہے، جن کا کردار کاجول اور شاہ رخ خان نے ادا کیا تھا۔ دونوں یورپ کے سفر کے دوران ملتے ہیں اور محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔ تاہم، جب راج کو معلوم ہوتا ہے کہ سمرن کی منگنی پہلے سے ہو چکی ہے، تو وہ اسے اور اس کے والد کو منانے کے لیے ہندوستان پہنچ جاتا ہے۔
’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ بعد میں بالی ووڈ کی یادگار ترین فلموں میں شمار ہونے لگی۔ اس کی کہانی، اداکاروں کی پرفارمنس اور گانوں کو بے حد سراہا گیا، جو آج بھی ناظرین کے دلوں میں زندہ ہیں۔ فلم کا وہ مشہور ٹرین والا منظر، جس میں شاہ رخ خان دوڑتی ہوئی سمرن کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہیں، برسوں سے لوگوں کی یادوں میں محفوظ ہے اور کئی فلموں میں اس کی نقل بھی کی جا چکی ہے۔
انوپم کھیر، جنہوں نے فلم میں شاہ رخ خان کے والد دھرم ویر کا کردار ادا کیا تھا، نے پیر کے روز اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جب وہ Apta Railway Station پہنچے۔ اداکار نے کہا کہ دنیا بھر میں ہر ہندوستانی اس ٹرین والے منظر کو جانتا اور یاد رکھتا ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے:سنیل پال اپنے لطیفوں پر نہ ہنسنے کے سبب سدھو اور ارچنا پورن سنگھ پر برہم
ویڈیو میں وہ کہتے ہیںکہ ’’ میں ایک ریلوے اسٹیشن پر آیا ہوں، یہاں ایک مشہور فلم کا مشہور منظر فلمایا گیا تھا۔ یہ ہندوستانی سنیما کی تاریخ کا حصہ ہے، جسے دنیا بھر کے ہر ہندوستانی نے دیکھا اور یاد رکھا ہوگا۔ یہ منظر ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کا ہے۔ جیسے ’’دی گاڈ فادر‘‘ کے کسی منظر کے لیے سسلی جانا۔ یہ مقامات تاریخی اہمیت رکھتے ہیں۔ یش جی اور آدی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس یادگار فلم کا حصہ بنایا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:آئی سی سی سالانہ رینکنگ: ون ڈے فارمیٹ میں ہندوستان کی حکمرانی برقرار
اداکار نے کیپشن میں مزید لکھا کہ شوٹنگ کے دوران کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ وہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایسا یادگار لمحہ تخلیق کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے یہ بھی درخواست کی کہ اس مقام کو باقاعدہ سیاحتی مقام بنایا جائے۔فلم میں فریدہ جلال، مندیرا بیدی اور ہمانی شیوپوری نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔