Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی سی سی سالانہ رینکنگ: ون ڈے فارمیٹ میں ہندوستان کی حکمرانی برقرار

Updated: May 11, 2026, 8:12 PM IST | Dubai

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پیر کو جاری کردہ تازہ ترین مردوں کی سالانہ ون ڈے رینکنگ میں ہندوستانی ٹیم نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

Team India.Photo:X
ٹیم انڈیا۔ تصویر:ایکس

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پیر کو جاری کردہ تازہ ترین مردوں کی سالانہ ون ڈے رینکنگ میں ہندوستانی ٹیم نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے  تاہم، رینکنگ کے تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ نمبر ون پوزیشن پر ہندوستان کی گرفت پہلے کے مقابلے میں کچھ کمزور ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:تھائی لینڈ اوپن: پی وی سندھو سے بھی بڑی امیدیں وابستہ


تازہ اپ ڈیٹ کے بعد ٹاپ پوزیشنز کی صورتحال کچھ یوں ہے۔ہندوستانی ٹیم کی ریٹنگ ۱۱۹؍ سے معمولی کمی کے بعد اب ۱۱۸؍ ہو گئی ہے۔نیوزی لینڈ: کیوی ٹیم کو دو پوائنٹس کا فائدہ ہوا ہے اور وہ ۱۱۳؍ ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ اب ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پوائنٹس کا فرق ۸؍ سے کم ہو کر محض ۵؍ رہ گیا ہے۔موجودہ ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا ۱۰۹؍ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ٹاپ ۱۰؍ ٹیموں میں سب سے بڑی تبدیلی چوتھے اور پانچویں نمبر پر دیکھنے کو ملی ہے۔ پروٹیز ٹیم ۱۰۲؍ پوائنٹس کے ساتھ ترقی کرتے ہوئے چوتھے نمبر پر آ گئی ہے۔ جنوبی افریقہ کی ترقی کے بعد پاکستان کی ٹیم ۹۸؍ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے۔


بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پوائنٹس کا فرق اب بڑھ کر۱۰؍ ہو گیا ہے۔ درمیانی رینکنگ میں بھی دلچسپ ردوبدل ہوا ہے۔آئرلینڈ نے زمبابوے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ۱۱؍ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔امریکہ کی ٹیم اسکاٹ لینڈ سے آگے نکل کر ۱۳؍ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:وجے کی ’’جنا نا ئیگن‘‘ جلد ہی ریلیز ہوگی: پروڈیوسر کی تصدیق

متحدہ عرب امارات  اب کنیڈا سے آگے۱۹؍ویں پوزیشن پر ہے۔مجموعی طور پر آئی سی سی رینکنگ کے دیگر شعبوں میں بھی ہندوستان اور آسٹریلیا کا غلبہ نظر آتا ہے۔مردوں کی ٹی ۲۰؍ رینکنگ میں ہندوستان یہاں بھی دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلے نمبر پر قابض ہے۔خواتین کے زمرے میں آسٹریلیا کا یکطرفہ راج ہے، وہ ون ڈے اور ٹی ۲۰؍ دونوں فہرستوں میں ٹاپ پر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK