Inquilab Logo

اے آر رحمان کی بیٹی بھی فلم انڈسٹری سے وابستہ

Updated: June 14, 2023, 12:08 PM IST | Chennai

نامور گلوکار اور موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان بھی فلمی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔خدیجہ رحمان تمل فلم ’مِن منی‘ کا میوزک کمپوز کریں گی۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

نامور گلوکار اور موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان بھی فلمی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔خدیجہ رحمان تمل فلم ’مِن منی‘ کا میوزک کمپوز کریں گی۔ بطور میوزک کمپوزر خدیجہ رحمان پہلی مرتبہ کسی بھی فلم کیلئے کام کرتی نظر آئیں گی۔ فلم ڈائریکٹر ہلیتھا شمیم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے خدیجہ رحمان کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ میوزک کمپوزنگ سیشن کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس حوالے سے ہلیتھا شمیم نے تحریر کیا کہ جو ابھی تک ایک گلوکارہ رہی ہیں، بالآخربطور کمپوزر کام کرنے کا بڑا فیصلہ کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ اس غیرمعمولی ٹیلنٹ خدیجہ رحمان کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوئی۔ ایک خوشگوار گلوکارہ ایک بہترین میوزک کمپوزر بھی ہیں۔ کچھ عمدہ میوزک بننے جارہا ہے۔ واضح رہے کہ فلموں میں اپنے میوزک ڈیبیو پر بات کرتے ہوئے خدیجہ رحمان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ انہوں نے میوزک کمپوزر بننے سے متعلق پچھلے سال تک کچھ نہیں سوچا تھا۔  میں اس وقت گانوں اور دیگر کئی چیزوں میں مصروف تھی۔

ar rahman Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK