Inquilab Logo

اے آر رحمٰن نے بتایا کہ ۲۰۰۹ء میں انہوں نے کیسے آسکر ایوارڈ جیتا تھا

Updated: March 17, 2023, 3:32 PM IST | Mumbai

دو بار آسکر ایوارڈ جیتنے والے میوزک کمپوزر اے آر رحمٰن اور وائلن بجانے والے ایل سبرامنیم کے درمیان بات چیت کا ایک ویڈیو پھر سرخیوں میں ہے

photo;INN
تصویر :آئی این این

دو بار آسکر ایوارڈ جیتنے والے میوزک کمپوزر اے آر رحمٰن اور وائلن بجانے والے ایل سبرامنیم کے درمیان بات چیت کا ایک ویڈیو پھر سرخیوں میں ہے۔ اس ویڈیو میں اے آر رحمان اپنے گانے ’جے ہو‘ اور آسکر ایوارڈ جیتنے کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں اے آر رحمٰن نے کہا کہ آسکرکیلئے غلط فلمیں بھیجی  جاتی رہی ہیں۔یہ ویڈیو اے آر رحمٰن نے آسکر کیلئے نامزدگی سے قبل ۶؍ جنوری کو اپنے یوٹیوب چینل پر اَپ لوڈ کیا تھا۔ اے آر رحمٰن نے’ `ناٹو ناٹو‘ کے آسکر جیتنے پرجے ہو ٹو یوکہہ کر مبارکباد دی ۔
اے آر رحمان نے ایسی کیا تبدیلی کہ انہیں آسکر ملا 
 اس ویڈیو میں اے آر رحمٰن بتا رہے ہیں کہ انہوں نے اپنی موسیقی میں کیا تبدیلی کی کہ ان کا تیار کردہ گانا آسکر تک پہنچ گیا۔ جب ایل سبرامنیم نے رحمٰن سے پوچھا کہ آپ نے بہت سارے موسیقاروں اور آرکسٹرا کے ساتھ گانے بنانے کے پرانے طریقے کو کیسے بدلا،  تو انہوں نے کہا کہ – یہ ٹیکنالوجی کا نتیجہ تھا۔پہلے ایک فلم میں صرف۸؍ ٹریک ہوا کرتے تھے۔ چونکہ میں جِنگلز(اشتہار کیلئے کمپوز کئے جانے والے نغمے) کے پس منظر سے آتا ہوں، اس لئے میرے پاس۱۶؍ ٹریک تھے اور میں ان کے ساتھ بہت کچھ کر سکتا تھا۔
ٹیکنالوجی اور تجربات نے جیت دلائی
 پہلےآرکسٹرا کے بغیر گانے کمپوز کرنا آسان تھا کیونکہ موسیقی میں ہر کوئی گہرائی چاہتا تھا اور تقریباً تمام بڑے آلات سائز میں چھوٹے ہوتے جا رہے تھے۔اس کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی تیزی سے بدل رہی تھی۔ اس کی وجہ سے مجھے تجربہ کرنے کیلئے کافی وقت ملا۔ہوم اسٹوڈیو کی مدد سے میں نے بہت سے تجربات کیے اور ٹیکنالوجی اور آرکسٹرا کے جدتِ استعمال سے اپنے گانوں کے ساتھ ملا کر اپنی موسیقی کو بہتر بنایا۔
اس سوال کا جواب سب سے بڑا محرک ہے
 لیجنڈری موسیقار نے کہا کہ میرے سینئرز نے میرے سامنے تجربہ کرنے کی بہت گنجائش  رکھی۔یہ حقیقت ہےکہ ہم سب کو جینے کیلئے پیسے کی ضرورت ہے لیکن میرے اندر جنون  بھی تھا۔ جب میں مغربی موسیقاروں کو گانا بناتے ہوئے دیکھتا اور سنتا تھا تو سوچتا تھا کہ اگر وہ تجربہ کرنے سے نہیں ہچکچاتے تو ہم کیوں پیچھے رہ گئے؟ ہم ان کے گانے سنتے ہیں، کیا ہمیں ایسا میوزک نہیں بنانا چاہیے کہ وہ بھی ہمارے گانے سننے لگیں۔
آسکر جیتنے کیلئے صحیح فلموں کا انتخاب ضروری
 ہندوستان کی فلموں اور آسکر ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں پر بات کرتے ہوئے اے آر رحمان نے کہا کہ’’ کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ ہماری بہت سی فلمیں آسکر تک پہنچ سکتی ہیں۔ لیکن صحیح فلموں کو آسکر تک پہنچنے کا موقع نہیں ملتا۔ یہ فیصلہ کرنے کیلئے کہ کونسی فلم آسکر کی فہرست میں شامل ہونے کی مستحق ہے، ہمیں تیسری آنکھ سے فلمیں دیکھنی ہوں گی ۔

ar rahman Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK