Inquilab Logo

میری پہلی فلم کے پہلے ریویو میں میرا نام ہی نہیں تھا:ارجن کپور

Updated: June 08, 2021, 12:42 PM IST | Agency | Mumbai

’عشق زادے‘ نےاپنے پرانے دور کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جگہ کی کمی کی وجہ سے میرا ہی نام نکال دیا گیا تھا

Arjun Kapoor. Picture:INN
ارجن کپور۔تصویر :آئی این این

 بالی ووڈاداکارارجن کپور نے بتایا ہے کہ ان کی پہلی فلم ’عشق زادے‘ کے پہلے ہی ریویو میں سے ان کے نام کو نکال دیا گیا تھا۔ 
 انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمزکے مطابق ایک انٹرویو کے دوران ارجن کپور نے اپنے ساتھ پیش آئے اس واقعے اور اپنے جذبات کااظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کی ریلیز کے اگلے روز جب صبح ہوئی تو انھوں نے بہت ہی جوش و خروش کے ساتھ اخبار پڑھا، جس کی وجہ اس کا پہلا ریویو تھا۔ ارجن کپور نے بتایا کہ انھوں نے پورا ریویو پڑھا لیکن اس میں ان کا نام ہی موجود نہیں تھا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ فلم میں پرینیتی چوپڑا، فلم کے پروڈیوسر اورو دیگر کی تعریفیں کی گئی تھیں جبکہ فلم کو بھی خوب سراہا گیا تھا۔ اداکار نے بتایا کہ جب ریویو لکھنے والے سے ان کی ملاقات ہوئی تو ان سے پوچھا کہ میرا نام ریویو سے کیوں نکال دیاگیا تھا جس پر ریویور نے بتایا کہ ان کے پاس جگہ کی کمی تھی اور اخبار کے مدیر نے ان سے ایسا کرنے کو کہا تھا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ ریویور اب ایک فلم ساز بھی ہے، میں اسٹار بن گیا، تاہم میں بعد میں جب میں ایک شو کی میزبانی کررہا تھا تو اس وقت اس شخص کی فلم ریلیز ہونے والی تھی اور وہ جب فلم کی مارکیٹنگ کررہے تھے تو میں اس اسٹیج پر موجود تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK