Inquilab Logo

`آشوتوش گواریکر ۲۱؍سال کے بعداسپورٹس ڈراما فلم کیساتھ تیار

Updated: April 17, 2022, 8:15 AM IST | Mumbai

لگان جیسی کامیاب فلم بنانے والے ہدایتکار آشوتوش گواریکر۲۱؍ سال کے طویل انتظار کے بعد ایک اور اسپورٹس ڈرامہ `تلسی داس جونیئر کے ساتھ تیار ہیں۔

Dilip Tahil, Sanjay Dutt, Ashutosh Gowariker
دلیپ تاہل ، سنجے دت، آشوتوش گواریکر

لگان جیسی کامیاب فلم بنانے والے ہدایتکار آشوتوش گواریکر۲۱؍ سال کے طویل انتظار کے بعد ایک اور اسپورٹس ڈرامہ `تلسی داس جونیئر  کے ساتھ تیار ہیں۔ ڈائریکٹر آشوتوش گواریکر نے ۲؍ دہائی قبل لگان جیسی مشہور اسپورٹس ڈراما فلم بنا کر عالمی سطح پر شہرت حاصل کی تھی۔ یہ فلم ہندوستان میں کھیلے جانے والے سب سے مشہور کھیل کرکٹ پر مبنی تھی۔ اب پورے۲۱؍ سال کے بعد مشہور فلمساز `تلسی داس جونیئر کے عنوان سے کھیلوں کی تفریح ​​کے ساتھ ایک بار پھر واپس آئے ہیں۔ اس فلم میں اسنوکر جیسے کھیلوں کو تلاش کرتے ہوئے دیکھا جائے گا  تاہم اس فلم کے ذریعے آشوتوش بطور پروڈیوسر نظر آئیں گے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ آشوتوش گواریکر نے اپنے شاندار کریئر  میں اب تک کئی بڑی بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں، جنہوں نے نہ صرف تجارتی کامیابی حاصل کی بلکہ ناظرین اور ناقدین کی جانب سے بھی کافی تعریفیں حاصل کیں اور ان فلموں نے کئی ایوارڈس بھی اپنے نام کئے۔خیر، اب اسے اتفاق کہیں یا کچھ اور، لیکن پچھلے سال صرف آشوتوش گواریکر کی لگان نے۲۰؍ سال مکمل کئے تھے۔ یہ ان کے کریئر کی چند فلموں میں سے ایک ہے جس نے سنیما میں شاندار کامیابی حاصل کی تھی اوراس فلم نے آسکر کی دوڑ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK