بالی ووڈ اداکارہ عطیہ شیٹی اورمشہور کرکٹر کے ایل راہل جلدشادی کے بندھن میں بندھنے والےہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ عطیہ شیٹی اورمشہور کرکٹر کے ایل راہل جلدشادی کے بندھن میں بندھنے والےہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی شادی رواں سال۲۳؍ جنوری کو سنیل شیٹی کےکھنڈالہ بنگلے میں ہوگی۔ شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جوڑے کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ سنگیت کی تقریب ۲۱؍ جنوری کو منعقدہوگی اور اس میں صرف ان کے قریبی دوست اور خاندان والے شرکت کریں گے۔
شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، عطیہ اورکے ایل راہل کے قریبی ذرائع نے کہا کہ عطیہ کی سب سے قریبی دوست جیسے اداکارہ آکانکشا رنجن پہلے سےہی اس کا حصہ ہوں گی۔ باقی مہمان صرف سنگیت کے دن شرکت کریں گے۔عطیہ کے دوستوںکےساتھ ساتھ بھائی آہان اور والدین سنیل اور منا شیٹی بھی پرفارم کریں گے۔اس شادی میں صرف قریبی دوست اور خاندان کے افراد ہی شرکت کریںگے۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ انڈسٹری سے زیادہ لوگ اس میں شامل نہیں ہوں گے۔سنیل کاکھنڈالہ والا گھرجہان کی عمر ۱۷؍ سال ہے۔شادی کےوقت تمام مہمان اس میں نہیں رہ سکیںگے۔اس وجہ سے وہ۵؍اسٹار ہوٹل میں قیام کریںگے۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ عطیہ کو سلیبریٹی اسٹائلسٹ امی پٹیل جبکہ اسٹائلسٹ راہل وجے،کے ایل راہل کا بنائو سنگھار کریں گے۔