کسان سنجے ملک کی بیٹی کی شادی میں شرکت،تین سال قبل انہوں نے کسان کے ساتھ کھیت میںدھان کی روپائی کی تھی
EPAPER
Updated: March 10, 2026, 11:34 PM IST | New Delhi
کسان سنجے ملک کی بیٹی کی شادی میں شرکت،تین سال قبل انہوں نے کسان کے ساتھ کھیت میںدھان کی روپائی کی تھی
لوک سبھا میںاپوزیشن اور کانگریس کے سینئرلیڈر راہل گاندھی منگل کے روز ہریانہ کے ضلع سونی پت کے گاؤں مدینہ پہنچے جہاں انہوں نے کسان سنجے ملک کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ تین سال قبل اسی گاؤں کے کھیت میں دھان کی روپائی کرنے اور ٹریکٹر چلانے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ تھا۔
اطلاعات کے مطابق راہل گاندھی صبح کے وقت سونی پت پہنچے اور وہاں سے گوہانہ کے گاؤں مدینہ گئے۔ انہوں نے تقریباً۲۰؍ منٹ تک کسان کے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارا اور نئی شادی شدہ جوڑی کو دعائیں دیں۔ ان کی آمد کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ نے علاقے میں مناسب حفاظتی انتظامات کئے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق ایک عام کسان کے گھر شادی کی تقریب میں ان کی شرکت نے دیہاتیوں میں جوش و خروش پیدا کر دیا۔ گاؤں والوں نے ان کے استقبال کیلئے خصوصی تیاریاں کیں جبکہ کانگریس کے کئی مقامی لیڈر بھی وہاں پہنچ گئے۔