مارول اسٹوڈیوز کی ’’ایونجرز: اینڈگیم‘‘ نے حالیہ تھیٹر ری ریلیز کے بعد جیمز کیمرون کی ’’اوتار‘‘ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔ فلم کی عالمی کمائی ۲ء۹۲۵؍ بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
EPAPER
Updated: October 05, 2026, 10:00 PM IST | Los Angeles
مارول اسٹوڈیوز کی ’’ایونجرز: اینڈگیم‘‘ نے حالیہ تھیٹر ری ریلیز کے بعد جیمز کیمرون کی ’’اوتار‘‘ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔ فلم کی عالمی کمائی ۲ء۹۲۵؍ بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
مارول اسٹوڈیوز کی فلم ’’ایونجرز: اینڈگیم‘‘ حالیہ تھیٹر ری ریلیز کے بعد باکس آفس کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ فلم نے ’’اوتار‘‘ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوبارہ یہ اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، جو اس سے قبل دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی۔ دونوں فلمیں طویل عرصے سے باکس آفس پر پہلی پوزیشن کیلئے ایک دوسرے کا مقابلہ کرتی رہی ہیں اور جب بھی دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز ہوتی ہیں، انہیں ناظرین کی جانب سے مثبت ردعمل ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’دریشیم ۳‘ کی شاندار کمائی، تین دن میں ۲۷۲؍ کروڑ روپے کا عالمی بزنس
’ورائٹی‘ کے مطابق ۲۰۱۹ء میں ریلیز ہونے والی سپر ہیرو فلم ’’ایونجرز: اینڈگیم‘‘ نے حالیہ تھیٹر ری ریلیز کے بعد دنیا بھر میں ۹۲۵ء۲؍ بلین امریکی ڈالر کا کاروبار کرلیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس نے جیمز کیمرون کی ۲۰۰۹ء کی بلاک بسٹر فلم ’’اوتار‘‘ کو معمولی فرق سے پیچھے چھوڑ دیا ہے، جس کی عالمی کمائی۹۲۳ء۲؍ بلین امریکی ڈالر ہے۔ ’’اوتار‘‘ ایک دہائی تک دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم رہی، یہاں تک کہ ۲۰۱۹ء میں ’’ایونجرز: اینڈگیم‘‘ ریلیز ہوئی۔ تاہم ۲۰۲۱ء میں ’’اوتار‘‘ کو ’’اوتار: دی وے آف واٹر‘‘ کی ریلیز سے قبل دوبارہ سنیما گھروں میں پیش کیا گیا، جس کے بعد ’’اینڈگیم‘‘ دوسرے نمبر پر چلی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: یامی گوتم اور آدتیہ دھر نے ممبئی کو خیربادکہا، ہماچل پردیش منتقل
اب ڈزنی نے جو اور انتھونی روسو کی ہدایتکاری میں بننے والی انتہائی متوقع فلم ’’ایونجرز: ڈومز ڈے‘‘ کی ریلیز سے قبل ’’اینڈگیم‘‘ کو ایک بار پھر سنیما گھروں میں پیش کیا ہے۔ وبائی مرض کے بعد مارول سنیماٹک یونیورس (ایم سی یو) کی فلموں کو باکس آفس پر ملے جلے نتائج کا سامنا رہا ہے۔ مداحوں کو امید ہے کہ ’’ایونجرز: ڈومز ڈے‘‘ ایم سی یو کے اگلے مرحلے کیلئے ایک نئی شروعات ثابت ہوگی۔ فلم میں دنیا کو بچانے کے ایک اور مشن کیلئے زیادہ تر سپر ہیروز کی واپسی ہوگی، جبکہ رابرٹ ڈاؤنی جونیئر بھی ولن ڈاکٹر ڈوم کے کردار میں واپس آرہے ہیں۔’’ایونجرز: ڈومز ڈے‘‘ دسمبر میں ریلیز ہونے والی ہے۔