Updated: October 05, 2026, 4:58 PM IST
| Mumbai
اجے دیوگن کی فلم ’’دریشیم ۳: دی کنکلوژن‘‘ نے ریلیز کے پہلے ویک اینڈ میں شاندار کاروبار کرتے ہوئے تین دن میں دنیا بھر میں تقریباً ۸ء۲۷۲؍ کروڑ روپے کی گراس کلیکشن کرلی ہے۔ فلم نے ہندوستان میں ۵ء۱۷۶؍ کروڑ روپے نیٹ کماکر ۲۰۲۶ء کی ہندی فلموں میں دوسرا سب سے بڑا اوپننگ ویک اینڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔
درشیم ۳۔ تصویر: آئی این این
اجے دیوگن کی فلم ’’دریشیم ۳: دی کنکلوژن‘‘ نے ریلیز کے پہلے ویک اینڈ میں باکس آفس پر مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ فلم نے تیسرے دن یعنی اتوار کو ہندوستان میں تقریباً ۶۱؍ کروڑ روپے نیٹ کمائے، جس کے بعد ہندوستان مین تین دن میں اس کی مجموعی نیٹ کلیکشن ۵ء۱۷۶؍ کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ ٹریڈ اعداد و شمار کے مطابق ’’دریشیم ۳‘‘ نے پہلے دن ۶۲؍ کروڑ روپے نیٹ کمائے تھے، جبکہ دوسرے دن اس کی کمائی ۵ء۵۳؍ کروڑ روپے رہی۔ تیسرے دن فلم نے ایک بار پھر رفتار پکڑی اور ۶۱؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ اس طرح فلم کی ہندوستان میں مجموعی گراس کلیکشن تقریباً ۸ء۲۱۱؍ کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ فلم نے بیرونِ ملک بھی اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ تیسرے دن اوورسیز مارکیٹ سے تقریباً ۲۰؍ کروڑ روپے حاصل ہوئے، جس کے بعد تین دن میں بیرونِ ملک مجموعی گراس کلیکشن تقریباً ۶۱؍ کروڑ روپے ہوگئی۔ ہندوستان اور بیرونِ ملک کی کمائی کو ملا کر فلم کی ورلڈ وائیڈ گراس کلیکشن تقریباً ۸ء۲۷۲؍ کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: یامی گوتم اور آدتیہ دھر نے ممبئی کو خیربادکہا، ہماچل پردیش منتقل
’’دریشیم ۳‘‘ نے ۲۰۲۶ء کی ہندی فلموں کے افتتاحی ویک اینڈ میں بھی نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ تین دن میں ۵ء۱۷۶؍ کروڑ روپے کی نیٹ کمائی کے ساتھ یہ اس سال کا دوسرا سب سے بڑا اوپننگ ویک اینڈ بن گیا ہے۔ اس فہرست میں ’’دھڑک ۲: دی ریوینج‘‘ پہلے نمبر پر ہے۔ فلم کی کامیابی نے ’’دریشیم‘‘ فرنچائز کے سابق ریکارڈز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ۲۰۱۵ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’دریشیم‘‘ اور ۲۰۲۲ء کی فلم ’’دریشیم ۲‘‘ کے مقابلے میں تیسرے حصے نے افتتاحی ویک اینڈ میں کہیں زیادہ کاروبار کیا ہے۔ ’’دریشیم ۳‘‘ کی تین روزہ ہندوستان میں نیٹ کمائی ۵ء۱۷۶؍ کروڑ روپے ہے، جبکہ ’’دریشیم ۲‘‘ کی افتتاحی ویک اینڈ کمائی۱۴ء۶۴؍ کروڑ روپے اور پہلی فلم کی۰۵ء۲۳؍ کروڑ روپے تھی۔
یہ بھی پڑھئے: ’’چٹّ مَلّے‘‘ کے مصنوعی ذہانت سے بنائے گئے ویڈیو پر چیرنجیوی برہم
اب فلم کی اگلی منزل ۳۰۰؍ کروڑ روپے کا عالمی ہندسہ ہے۔ موجودہ رفتار برقرار رہنے کی صورت میں فلم جلد ہی عالمی سطح پر ۳۰۰؍ کروڑ روپے کا مجموعہ عبور کرسکتی ہے۔ فلم کی ہدایتکاری ابھیشیک پاٹھک نے کی ہے، جبکہ اجے دیوگن کے ساتھ تبو، شریا سرن، جئےدیپ اہلاوت، ایشیتا دتا اور سوربھ شکلا اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ فلم ’’دریشیم ۳: دی کنکلوژن‘‘ کو ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۶ء کو سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا۔ فلم میں وجے سالگاؤںکر کے کردار میں اجے دیوگن ایک بار پھر اپنے خاندان کو ایک نئے بحران اور تحقیقات سے بچانے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ فلم کی ابتدائی کمائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ فرنچائز کے مداحوں میں اس تیسرے اور آخری باب کو لے کر خاصی دلچسپی موجود ہے۔