مارول اسٹوڈیوز کی اگلی بڑی فلم ’’اوینجرز: ڈومس ڈے‘‘ ہے، جس سے امید کی جا رہی ہے کہ یہ مارول سنیماٹک یونیورس (ایم سی یو ) کو دوبارہ بلاک بسٹر دور میں لے آئے گی۔
EPAPER
Updated: June 25, 2026, 5:06 PM IST | New York
مارول اسٹوڈیوز کی اگلی بڑی فلم ’’اوینجرز: ڈومس ڈے‘‘ ہے، جس سے امید کی جا رہی ہے کہ یہ مارول سنیماٹک یونیورس (ایم سی یو ) کو دوبارہ بلاک بسٹر دور میں لے آئے گی۔
کیا فلم ’’اوینجرز: اینڈ گیم‘‘ کا ’’اوینجرز: ڈومس ڈے ‘‘ سے کوئی تعلق ہوگا؟ اگر ہاں، تو کہانی کس مقام پر آپس میں جڑے گی؟ یہ سوال اس وقت سامنے آ رہا ہے جب ’’اینڈ گیم‘‘ کی دوبارہ ریلیز کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ اگرچہ ابھی تک کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی، لیکن امکان ہے کہ یہ فلم’’اوینجرزڈومس ڈے‘‘ کی بڑی ریلیز سے پہلے دوبارہ سنیماگھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے۔ انتھونی اور جو روسوکی ہدایت کاری میں بننے والی یہ آنے والی فلم سال کی سب سے زیادہ متوقع ریلیز میں سے ایک ہے اور اس کے لیے شائقین کا جوش بڑھانے کی غرض سے مارول اسٹوڈیوز اپنی سپرہٹ فلم دوبارہ ریلیز کر سکتا ہے۔
کیا’’اوینجرز : اینڈ گیم‘‘ نئے مناظر کے ساتھ دوبارہ ریلیز ہوگی؟
رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کو ایم سی یو میں ایک سپر ویلن کے طور پر دیکھنے سے پہلے، فلمساز انہیں ایک بار پھر بڑے پردے پر ’’آئرن مین‘‘ کے روپ میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اگرچہ اس کی تصدیق نہیں ہوئی، لیکن رپورٹس کے مطابق مارول اسٹوڈیوز روسو برادرز کی ’’اوینجرز:اینڈ گیم‘‘ کو نئے عنوان ’’اوینجرز: اینڈ گیم اینکور‘‘ کے ساتھ دوبارہ ریلیز کرے گا۔اس کے علاوہ، اس نئی ریلیز میں ایک نیا تعارفی حصہ اور اضافی مناظر شامل ہوں گے جواینڈ گیم اور ڈومس ڈے کے درمیان تعلق قائم کریں گے اور دونوں فلموں کی کہانی کو آپس میں جوڑیں گے۔
ڈیڈ لائن کی رپورٹ کے مطابق، یہ فلم۲۵؍ستمبرکو دوبارہ ریلیز ہوگی۔ فلم کوانفینیٹی وژن نامی نئے بڑے اسکرین فارمیٹ میں پیش کیا جائے گا، جسے ڈزنی مارول فلموں کی خصوصی دوبارہ ریلیز کے لیے متعارف کرا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ’’اوینجرز: اینڈ گیم اینکور‘‘ میں ایک خصوصی تعارفی حصہ، اضافی نئے مناظر، اور ایک خاص اختتامی سین شامل ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے:پرینکا چوپڑا نے انجلینا جولی کے ساتھ نئے پروجیکٹ کی تصدیق کی
سال کی سب سے بڑی ریلیز میں شمار ہونے والی ’’اوینجرزڈومس ڈے‘‘ میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر ایک بار پھر اوینجرز کی دنیا میں واپس آ رہے ہیں۔ تاہم، اس بار وہ اوینجرز کا ساتھ دینے کے بجائے ان کے خلاف ڈاکٹر ڈوم کے کردار میں نظر آئیں گے۔ رابرٹ کے علاوہ کرس ایونز بھی کیپٹن امریکہ کے طور پر واپسی کر رہے ہیں۔
سنیما کون میں دکھائے گئے ٹریلر میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر نے خود آواز دی اور بتایا کہ وہ ملٹی ورس پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ٹریلر میں مارول کے کئی ہیروز دکھائے گئے، جن میںشانگ چی (Simu Liu) ، گیمبٹ (Channing Tatum) اور فلورنس پگھ شامل تھے۔ فلم کی مکمل کہانی کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔ یہ فلم ۱۸؍ دسمبر ۲۰۲۶ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔