اداکار اویناش مشرا نے کلرز ٹی وی کے اسٹنٹ پر مبنی ریالٹی شو ’’کھتروں کے کھلاڑی‘‘ کے ۱۵؍ ویں سیزن کا خطاب اپنے نام کرلیا۔ رِتھوک دھنجانی پہلے رنر اپ جبکہ اورہان اواترامانی (اوری) دوسرے رنر اپ رہے۔
EPAPER
Updated: October 05, 2026, 4:12 PM IST | Mumbai
اداکار اویناش مشرا نے کلرز ٹی وی کے اسٹنٹ پر مبنی ریالٹی شو ’’کھتروں کے کھلاڑی‘‘ کے ۱۵؍ ویں سیزن کا خطاب اپنے نام کرلیا۔ رِتھوک دھنجانی پہلے رنر اپ جبکہ اورہان اواترامانی (اوری) دوسرے رنر اپ رہے۔
اداکار اویناش مشرا نے کلرز ٹی وی کے اسٹنٹ پر مبنی ریالٹی شو ’’کھتروں کے کھلاڑی‘‘ کے ۱۵؍ ویں سیزن کا خطاب جیت لیا ہے۔ شو کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے اتوار کو فاتح کا اعلان کیا۔ روہت شیٹی کی میزبانی میں یہ شو اگست میں شروع ہوا تھا۔ رِتھوک دھنجانی پہلے رنر اپ جبکہ اورہان اواترامانی (اوری) دوسرے رنر اپ رہے۔ تازہ سیزن کے ساتھ روہت شیٹی نے مسلسل ۱۰؍ ویں سال اس شو کی میزبانی کی۔ اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے انسٹاگرام پر فاتح کا اعلان کرتے ہوئے لکھا، ’’ہر خطرے کا ڈٹ کر سامنا کرکے، آخرکار اویناش نے ٹرافی اپنے نام کرلی!‘‘
یہ بھی پڑھئے: یامی گوتم اور آدتیہ دھر نے ممبئی کو خیربادکہا، ہماچل پردیش منتقل
دو سال کے وقفے کے بعد اس سیزن میں اسٹنٹ پر مبنی ریالٹی شو کی واپسی ہوئی، جہاں میزبان روہت شیٹی نے اویناش مشرا کو فاتح قرار دیا۔ اپنی کامیابی پر بات کرتے ہوئے اویناش نے اپنے ۱۰؍ سالہ کریئر کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ۱۰؍ برس کے دوران اداکاری کیلئے متعدد مرتبہ نامزد ہونے اور ایوارڈ شوز میں شرکت کے باوجود یہ ان کے کریئر کی پہلی کامیابی ہے۔
سیزن ۱۵؍ کی شوٹنگ کیپ ٹاؤن کے خوبصورت پس منظر میں کی گئی۔ اس سیزن میں ’’چیمپئنز ورسز چیلنجرز‘‘ کا نیا فارمیٹ متعارف کرایا گیا، جس میں شو کے سابق تجربہ کار شرکا کو نئے آنے والے امیدواروں کے مقابل لایا گیا۔ ’’ڈر کا نیا دور‘‘ کے موضوع کے تحت ناظرین کو مشکل مشینی اسٹنٹس اور یادگار ’’پین آکشن‘‘ ٹاسک دیکھنے کو ملا۔
یہ بھی پڑھئے: ’’چٹّ مَلّے‘‘ کے مصنوعی ذہانت سے بنائے گئے ویڈیو پر چیرنجیوی برہم
پورے سیزن کے دوران اویناش مشرا نے ایک نئے امیدوار سے بہترین مقابلہ کرنے والے کھلاڑی تک کا سفر طے کیا اور مشکل اسٹنٹس کو بھرپور مہارت اور درستگی کے ساتھ انجام دیا۔ اس سیزن میں روبینہ دلیک، رتھوک دھنجانی، کرن واہی اور جسمن بھسین جیسے شو کے سابق مقبول شرکا کے ساتھ اویناش مشرا، اوری اور روہانیکا دھون جیسے نئے امیدوار بھی شامل تھے۔