EPAPER
اداکار سنجے دت نے ’’شیکھر ٹونائٹ‘‘ میں ہندوستان میں سکون نہ ہونے سے متعلق اپنے بیان اور وزیر اعظم نریندر مودی و امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر طنزیہ تبصروں کے بعد وضاحت پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی گفتگو اسکرپٹ کا حصہ تھی اور اس کا مقصد ہلکے پھلکے مزاح کے ذریعے محبت، اتحاد اور خیرسگالی کا پیغام دینا تھا۔
October 05, 2026, 4:28 pm IST
اداکار اویناش مشرا نے کلرز ٹی وی کے اسٹنٹ پر مبنی ریالٹی شو ’’کھتروں کے کھلاڑی‘‘ کے ۱۵؍ ویں سیزن کا خطاب اپنے نام کرلیا۔ رِتھوک دھنجانی پہلے رنر اپ جبکہ اورہان اواترامانی (اوری) دوسرے رنر اپ رہے۔
October 05, 2026, 3:45 pm IST
عالیہ بھٹ ’کافی ود کرن‘ کے سیزن ۹؍ میں اپنی بہن شاہین بھٹ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ شاہین پہلی بار کرن جوہر کے مقبول چیٹ شو کا حصہ بنیں گی، جہاں دونوں بہنوں کے رشتے اور ذاتی سفر پر گفتگو متوقع ہے۔
September 27, 2026, 6:07 pm IST
سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن نے ’انڈین آئیڈل: لیجنڈز ریٹرن‘ کا پہلا پرومو جاری کردیا، جس میں ہِمیش ریشمیا کی بطور جج واپسی کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ شو میں کئی سابق امیدوار بھی دوبارہ نظر آئیں گے۔
September 26, 2026, 6:58 pm IST
’انڈین آئیڈل‘ کے پہلے فاتح ابھیجیت ساونت نے اریجیت سنگھ کے کیریئر کے مختلف سفر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ۲۰۰۵ء کے بعد اریجیت نے تقریباً ۱۰؍ سال پردے کے پیچھے رہ کر میوزک انڈسٹری میں کام کیا، جس کے بعد انہیں بڑا گانا ملا۔
September 26, 2026, 4:34 pm IST
’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کے ۱۸؍ ویں سیزن میں راج کمار راؤ نے شاہ رخ خان کے سفر کو اپنے لیے تحریک قرار دیا، جبکہ امیتابھ بچن نے کہا کہ وہ مشکلات کے سامنے ہار نہیں مانتے۔
September 26, 2026, 4:17 pm IST
بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے کے لیے ایک جذباتی اور قابلِ فخر لمحہ اس وقت آیا جب ان کی گود لی ہوئی بیٹی سہارا شاہ نے اپنی پہلی فلم بطور مرکزی اداکارہ سائن کی۔ ۲۲؍ سالہ سہارا بچپن میں کینسر سے لڑ چکی ہیں اور اب وہ کینسر سے صحت یاب ہونے کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جا رہی ہیں۔
September 23, 2026, 4:13 pm IST
بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ’بگ باس۲۰‘ کے ’ویک اینڈ کا وار‘ میں سلیبریٹیز کو باڈی شیمنگ، عمر اور ذاتی زندگی کے حوالے سے ٹرول کرنے کے رجحان پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے خاص طور پر حمل کے بعد خواتین کے وزن میں اضافے پر تنقید کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماؤں کو اس مرحلے میں ٹرول کرنے کے بجائے انہیں اپنے خاندان اور صحت پر توجہ دینے کا موقع ملنا چاہئے۔
September 20, 2026, 6:07 pm IST
سلمان خان نے مقبول ریالٹی شو ’’بگ باس ۲۰‘‘ کے گرینڈ پریمیئر کی شوٹنگ شروع کردی ہے، جس کا آغاز ۶؍ ستمبر کو ہوگا۔ شو کے نئے سیزن میں نہ صرف سلمان خان ایک بار پھر میزبان کے طور پر واپسی کر رہے ہیں بلکہ ۱۰؍ ہزار مربع فٹ پر مشتمل نئے ہاؤس اور کئی حیران کن تبدیلیوں نے بھی شائقین کا تجسس بڑھا دیا ہے۔
September 05, 2026, 5:15 pm IST
