Inquilab Logo

ایوشمان کھرانہ کی ’این ایکشن ہیرو‘ ۲؍ دسمبر کو ریلیز ہوگی

Updated: April 24, 2022, 1:22 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کی آنےوالی فلم ’’این ایکشن ہیرو‘‘۲؍ دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ ایوشمان کھرانہ نےاپنی آنے والی فلم این ایکشن ہیرو کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا

ayushmann khurrana
ایوشمان کھرانہ

بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کی آنےوالی فلم ’’این ایکشن ہیرو‘‘۲؍ دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ ایوشمان کھرانہ نےاپنی آنے والی فلم این ایکشن ہیرو کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ایوشمان کھرانہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔انہوں نے فلم کا ایک دھندلا پوسٹر شیئر کیا۔ پوسٹ شیئرکرتے ہوئے انہوں نے لکھاکہ ’’۲؍دسمبر۲۰۲۲ء تک اندھیرے میں رہیں‘‘۔ فلم ’این ایکشن ہیرو‘ میں جےدیپ سنگھ اہلاوت مرکزی ولن کے کردار میں نظر آئیں گے۔انیرودھ ایئر فلم این ایکشن ہیرو کی ہدایت کاری کر رہے ہیں۔ یہ فلم ٹی سیریز اور کلرز یلو پروڈکشن کے بینر تلے تیار کی جا رہی ہے جسے آنند ایل رائے اور بھوشن کمار پروڈیوس کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK