Inquilab Logo

آیوشیمان کھرانہ نے وارنر میوزک انڈیا کے ساتھ معاہدہ کیا

Updated: April 03, 2024, 3:56 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

بالی ووڈ کے سپر اسٹاراور گلوکار آیوشمان کھرانہ نے اپنے کریئر  کے اگلے باب میں ملک کے معروف میوزک لیبل وارنر میوزک انڈیا کے ساتھ ایک عالمی ریکارڈنگ معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

Ayushmann Khurrana Signed With Warner Music India. Photo: INN
آیوشمان کھرانہ نے وارنر میوزک انڈیا کے ساتھ معاہدہ کیا۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ کے سپر اسٹاراور گلوکار آیوشمان کھرانہ نے اپنے کریئر  کے اگلے باب میں ملک کے معروف میوزک لیبل وارنر میوزک انڈیا کے ساتھ ایک عالمی ریکارڈنگ معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ یاد رہے کہ آیوشمان ایک اچھے اداکارہونے کے ساتھ ساتھ ریکارڈنگ آرٹسٹ  بھی ہیں۔ 
وارنر میوزک انڈیا کے ساتھ معاہدہ  سے آیوشمان کی کمپنی کے بین الاقوامی  پلیٹ فارم  تک رسائی ہوگی، جس سے انہیں ہندوستان کی سرحدوں سے باہرکے مداحوں اور فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا۔ اس شراکت کی پہلی ریلیز اگلے ماہ متوقع ہے۔شراکت کے بارے میں اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے آیوشمان کھرانہ  نے کہا کہ ’’میں ہمیشہ تخلیقی کاموں کے حصول میں ہم خیال افراد کے ساتھ تعاون کرنے کا منتظر ہوں۔ میں اپنی موسیقی کو عالمی مداحوں تک پہنچانا چاہتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ وارنر میوزک انڈیا کے ساتھ میں اس شعبے میں کچھ اہم پیش رفت کروں گا۔ میں اپنا اگلا گانا شائقین  کے سامنے پیش کرنے کا انتظار نہیں کر سکتا۔ یہ ایک نئی آواز ہو گی جو لوگوں نے مجھ سے پہلے نہیں سنی ہو گی جو ذاتی طور پر میرے لیے بہت پرجوش ہے۔‘‘
وارنر میوزک انڈیا اورسارک کے منیجنگ ڈائریکٹرجے مہتا نے کہا کہ ’’آیوشمان نے فلموں میں بے مثال کامیابی حاصل کی ہے اور ہم اب انہیں ایک پاپ اسٹارکی حیثیت سےنئی بلندیوں تک پہنچتے ہوئے دیکھ کر بہت پرجوش ہیں۔ موسیقی کے لئے ان کے جذبے، ایک ورسٹائل آواز کی شناخت اور ہمارے غیرملکی فنکاروں کے  ساتھ، ہم ان کے موسیقی کے سفر پر ان کے لئے ایک شاندار روڈ میپ بنانے پر بہت خوش ہیں۔‘‘
 وارنر میوزک الفانسو پیریز سوٹو کے صدر ایمرجنگ مارکیٹس نے کہا کہ’’آیوشمان پہلے ہی ہندوستان میں اور بیرون ملک رہنے والے ہندوستانی عوام  کے درمیان بے پناہ مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ دنیا بھر میں اور بھی زیادہ مداحوں کے ساتھ جڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان میں فطری صلاحیت ہے۔ وہ ایک عالمی میوزک انٹرٹینمنٹ آئیکن بن جائیں گے۔‘‘
وارنر میوزک گروپ میں ریکارڈڈ میوزک کے سی ای او میکس لوساڈا نے کہاکہ ’’آیوشمان اور ان کی مخصوص آواز اسٹیج اور اسکرین کو روشن کرتی ہے، اور ان کے پاس دنیا بھر کے مداحوں کو مسحور کرنے کے لئے اسٹارڈم ہے۔ میں اس وقت ہندوستان میں میوزک کلچر کے بارے میں بہت پرجوش ہوں ۔اس کے ساتھ ہی  ہمارے پاس اپنے فنکاروں اور اپنی کمپنی کے لئےبڑے عالمی منصوبے ہیں۔‘‘
آیوشمان نے پچھلی دہائی میں بہت سے مشہور پاپ گانوں کو اپنی آواز دی ہے، جن میں ’مٹی دی خوشبو‘، ’پانی دا رنگ‘ اور ’میرے لیے تم کافی ہو’ جیسے کامیاب گیت شامل ہیں، جن میں سے ہر ایک نے لاکھوں ویوز حاصل کئےہیں۔ اپنے  کریئر میں وہ واحد ہندوستانی اداکار ہیں جنہیں صرف ۳؍ سال کے اندر ٹائم میگزین نے دو بار اعزاز سے نوازا۔ ان کی فلمیں سماجی تبدیلی کا باعث بھی ہوتی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK