Inquilab Logo

آیوشمان اس سال مختلف انداز کی فلموں میں نظر آئیں گے

Updated: January 11, 2024, 10:26 AM IST | Mumbai

نوجوان اداکارآیوشمان کھرانہ اپنی اگلی فلموں کیلئے بہت پرجوش ہیں جن کےجلد ہی ریلیز ہونےکی امید ہے

Actor Ayushmann Khurrana
اداکار آیوشمان کھرانہ

نوجوان اداکارآیوشمان کھرانہ اپنی اگلی فلموں کیلئے بہت پرجوش ہیں جن کےجلد ہی ریلیز ہونےکی امید ہے۔ انہوں نے اس بات کا انکشاف کیاکہ وہ ’بہت سی اقسام‘ کی فلموں میں کام کرنے کاتجربہ کریں گے اور ناظرین کے لیے تھیٹر کے ہیرو کے طور پر اپنی حیثیت کو مستحکم کریں گے!
 آیوشمان کہتے ہیں، ’’میں ۲۰۲۴ء میں مختلف انداز کی فلموں کےساتھ تجربہ کرنے جا رہا ہوں۔ میری فلموں کی فہرست ہمیشہ کی طرح انتہائی متنوع ہوگی اور ناظرین کو معیاری تھیٹر کا تجربہ فراہم کرنے پر پوری توجہ مرکوز ہوگی۔ میں فی الحال کچھ دلچسپ فلموں میں کام کر رہا ہوں جنہیں لوگ پوری فیملی کے ساتھ تھیٹرمیں دیکھنا پسند کریں گے۔
 وہ مزید کہتے ہیں،’’ایک تفریحی شخص کے طور پر،متنوع تجربات فراہم کرنا ہمیشہ میری ترجیح رہی ہے۔میری فلموں کا اگلا سیٹ بطور ناظرین تھیٹرکے مواد کی میری پسند کی عکاسی کرے گا۔ میں نے ہمیشہ اپنی فلموں کا انتخاب ان فلموں کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا ہے جن کو میں تھیٹر میں دیکھنا پسند کروں گا۔آیوشمان کے پاس پہلے ہی بہت سے پروجیکٹس ہیں لیکن انہوں نےابھی تک ان سب کی تفصیلات شیئر نہیں کی ہےکیونکہ وہ ان فلموںکے انفرادی اور بڑے پیمانے پر اعلان کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK