سورج بڑجاتیہ کی اگلی فلم میں آیوشمان کھرانہ اور شروری کلیدی کردار نبھائیں گے- یاد رہے کہ فی الحال آیوشمان کھرانہ اپنی اگلی فلم "تھاما" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں-
EPAPER
Updated: June 05, 2025, 9:22 PM IST | Mumbai
سورج بڑجاتیہ کی اگلی فلم میں آیوشمان کھرانہ اور شروری کلیدی کردار نبھائیں گے- یاد رہے کہ فی الحال آیوشمان کھرانہ اپنی اگلی فلم "تھاما" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں-
آیوشمان کھرانہ رشمیکا مندانا کے ساتھ اپنی اگلی فلم "تھاما" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں- یہ فلم دیوالی ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوگی- اس درمیان یہ رپورٹ سامنے آئی ہے کہ آیوشمان کھرانہ پہلی مرتبہ سورج بڑجاتیہ کے ساتھ شراکت داری کرنے کیلئے تیار ہیں اور اس فلم کی شوٹنگ کی شروعات اس سال نومبر میں شروع ہوگی- اس فلم میں شروری کلیدی کردار میں نظر آئیں گی- ایک رپورٹ کے مطابق آیوشمان کھرانہ "تھاما" کی ریلیز کے بعد سورج بڑجاتیہ کے ساتھ اپنے اگلے پروجیکٹ پر کام کریں گے- رپورٹ کے مطابق "آیوشمان کھرانہ پردہ سیمیں پر پریم کے کردار میں نظر آنے کیلئے تیار ہیں اور وہ سورج بڑجاتیہ کی اگلی فلم میں تین کردار نبھائیں گے جس کی شوٹنگ کی شروعات نومبر ۲۰۲۵ء میں ہوگی- دسمبر میں شروری بھی فلم کا حصہ بنیں گی-"
یہ بھی پڑھئے: عامر خان نے’’ستارے زمین پر‘‘ کی او ٹی ٹی پر ریلیز کرنے کی کروڑوں کی ڈیل ٹھکرا دی
ذرائع کے مطابق "۶؍ ماہ کے درمیان فلم کی شوٹنگ مکمل کی جائے گی اور یہ ۲۰۲۶ء کے اواخر میں ریلیز ہوگی- سورج بڑجاتیہ کی یہ فلم نیوکلیئر خاندان کے پس منظر پر فلمائی گیا ایک رامینٹک ڈراما ہوسکتا ہے- فلم کی اسکرپٹ مکمل ہوچکی ہے اور کاسٹنگ جاری ہے-" قبل ازیں پنک ویلا نے رپورٹ کیا تھا کہ "اتنے برسوں سے سورج بڑجاتیہ نے بالی ووڈ کے قابل اداکاروں جن مادھوری دکشت، بھاگیہ شری اور کرینہ کپور خان بھی شامل ہیں، کے ساتھ کام کیا ہے- اب ان کی اگلی فلم میں شروری ہیروئن ہوں گی- "
کام کے محاذ پر آیوشمان کھرانہ کامیڈی فلم میں سارہ علی خان کے ساتھ نظر آئیں گے جسے اب تک کوئی نام نہیں دیا گیا ہے- اس فلم کو کرن جوہر پروڈیوس کریں گے اور اس کی ہدایتکاری آکاش کوشک نے کی ہے- اسے امسال ریلیز کیا جائے گا-