Inquilab Logo Happiest Places to Work

عامر خان نے’’ستارے زمین پر‘‘ کی او ٹی ٹی پر ریلیز کرنے کی کروڑوں کی ڈیل ٹھکرا دی

Updated: June 05, 2025, 8:13 PM IST | Mumbai

نیٹ فلکس نے عامر خان کی نئی فلم’’ستارے زمین پر‘‘ کے ڈجیٹل رائٹس کیلئے۱۲۵؍ کروڑ روپے کی بڑی پیشکش کی ہے۔ تاہم، عامر خان نے ان تمام خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ انہیں مختلف او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے آفرز ملی ہیں مگر انہوں نے سب کو مسترد کر دیا ہے۔

Aamir Khan. Photo: INN.
عامر خان۔ تصویر: آئی این این۔

بالی و وڈ سپر اسٹار عامر خان اپنی نئی فلم’’ ستارے زمین پر ‘‘کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو ۲۰؍جون ۲۰۲۵ء کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ کچھ رپورٹس کے مطابق فلم کو یوٹیوب پے-پر-ویو ماڈل پر لانے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا تھا جبکہ حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی کہ نیٹ فلکس نے اس کے ڈجیٹل رائٹس کیلئے۱۲۵؍ کروڑ روپے کی بڑی پیشکش کی ہے۔ تاہم، عامر خان نے ان تمام خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ انہیں مختلف او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے آفرز ملی ہیں مگر انہوں نے سب کو مسترد کر دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: درشیل سفاری’’ ستارے زمین پر‘‘ میں کاسٹ نہ ہونے پر مایوس

او ٹی ٹی کی پیشکش مسترد کرنے پر عامر خان کا بیان
ایک گروپ انٹرویو کے دوران عامر خان نے کہا:’’ستارے زمین پر ‘‘صرف سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ ریلیز کے بعد کیا ہوگا، مجھے معلوم نہیں۔ مجھے بہت سی آفرز اور پروپوزلز موصول ہوئے ہیں لیکن میں نے سب کو انکار کیا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ میں سینما پر یقین رکھتا ہوں۔ آج جو کچھ بھی ہوں، وہ سینما کی وجہ سے ہوں۔ آپ کے سامنے اس لئے بیٹھا ہوں کیونکہ لوگوں نے میری فلمیں سینما گھروں میں دیکھی ہیں۔ ‘‘انہوں نے مزید کہا:’’میں ایک وفادار ہوں۔ یہ ممکن ہے کہ میں بیوقوف ہوں۔ یہ ممکن ہے کہ میں بے وقوفی کر رہا ہوں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ میں ایک بڑی غلطی کر رہا ہوں او ٹی ٹی کو اپنی فلم نہیں بیچ کر، اور مجھے بڑا مالی نقصان اٹھانا پڑے۔ یہ بعد میں دیکھا جائے گا۔ ابھی میرا مقصد سینما انڈسٹری کو زندہ کرنا ہے جو ہر فلم کے ساتھ کمزور ہو رہی ہے۔ ‘‘سپر اسٹار عامر خان نے مزید کہا:’’مجھے اپنے ناظرین پر اور سینما گھروں پر یقین ہے۔ آج کے دور میں کوئی بھی پروڈیوسر اس وقت تک فلم شروع نہیں کرتا جب تک او ٹی ٹی سے سودا نہ ہو جائے۔ میں واحد پروڈیوسر ہوں جو یہ کہہ رہا ہوں کہ مجھے یہ سب نہیں چاہئے۔ میں نے اس پیشکش کو رد کر دیا ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK