Inquilab Logo

بارڈر ۲؍میں آیوشمان کھرانہ، سنی دیول کے ساتھ کام کریں گے

Updated: December 13, 2023, 10:42 AM IST | Agency | Mumbai

بارڈر ۲؍میں آیوشمان کھرانہ، سنی دیول کے ساتھ کام کریں گے۔ کسی زمانےمیں یہ فلم انتہائی مقبول ہوئی تھی اور اس فلم میں سنی دیول نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم حب الوطنی کے جذبات کو ظاہر کرتی ہے۔

Ayushmann Khurrana. Photo: INN
آیوشمان کھرانہ۔ تصویر : آئی این این

بارڈر ۲؍میں آیوشمان کھرانہ، سنی دیول کے ساتھ کام کریں گے۔ کسی زمانےمیں یہ فلم انتہائی مقبول ہوئی تھی اور اس فلم میں سنی دیول نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم حب الوطنی کے جذبات کو ظاہر کرتی ہے۔  ذرائع کے مطابق بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ سپر ہٹ فلم بارڈر کے سیکوئل بارڈر ۲؍میں  اہم کردار ادا کریں گے۔ ۱۹۹۷ء میں ریلیز ہونے والی جے پی دتہ کی پروڈیوس کردہ اور ان کی ڈائریکشن میں بنی فلم `بارڈر کو بہت پسند کیا گیا تھا۔ ملٹی اسٹار فلم بارڈر میں سنی دیول، جیکی شراف، سنیل شیٹی، اکشے کھنہ، پوجا بھٹ، تبو ، راکھی اور  دیگر معروف اداکار نظر آئے تھے۔ کہاجارہا ہے کہ بھوشن کمار اور جے پی دتہ فلم `بارڈر۲؍ کی ہدایت کاری کے لئے انوراگ سنگھ سے بات چیت کر رہے ہیں۔ فلم سازوں کو لگتا ہے کہ انوراگ سنگھ  بارڈر۲؍ کے ساتھ انصاف کریں گے۔ یہ فلم کب ریلیز ہوگی۔ ابھی اس کا اعلان نہیں کیا گیاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK