Inquilab Logo

باغی۔۳؍ میں ٹائیگر اور جیکی ایک ساتھ نظر آئیں گے

Updated: January 23, 2020, 3:18 PM IST | Mumbai

ٹائیگر شروف آن اسکرین جتنے سادہ اور سنجیدہ ہیں اتنے ہی وہ آف اسکرین بھی ہیں۔ جیکی شروف نے اپنے بیشتر انٹرویوز میں کہا ہے کہ ان کا بیٹا اُن سے مختلف ہے ، وہ شرمیلا ہے، سنجیدہ ہے اور اپنے کام سے کام رکھنے والا ہے۔ اگر جیکی اور ٹائیگر، ایک ہی فلم میں ساتھ نظر آئیں تو کیا ہوگا؟ذرائع کے مطابق باپ اور بیٹے دونوں ، احمد خان کی ہدایتکاری میں بنائے جانے والی فلم ’باغی۔۳‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

ٹائیگر شروف اور جیکی شروف۔ تصویر: مڈڈے
ٹائیگر شروف اور جیکی شروف۔ تصویر: مڈڈے

ممبئی: ٹائیگر شروف آن اسکرین جتنے سادہ اور سنجیدہ ہیں اتنے ہی وہ آف اسکرین بھی ہیں۔ جیکی شروف نے اپنے بیشتر انٹرویوز میں کہا ہے کہ ان کا بیٹا اُن سے مختلف ہے ، وہ شرمیلا ہے، سنجیدہ ہے اور اپنے کام سے کام رکھنے والا ہے۔ اگر جیکی اور ٹائیگر، ایک ہی فلم میں ساتھ نظر آئیں تو کیا ہوگا؟ذرائع کے مطابق باپ اور بیٹے دونوں ، احمد خان کی ہدایتکاری میں بنائے جانے والی فلم ’باغی۔۳‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ پہلی بار ہے جب جیکی اور ٹائیگر آن اسکرین ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔ ایسا، فلم کے پروڈیوسر ساجد نڈیاڈوالا کے سبب ممکن ہوسکا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ’’یہ پانچ دن کا شیڈول ہے جو جمعہ کو ختم ہوجائے گا۔ وہ لوگ ممبئی کے مضافات میں شوٹنگ کررہے ہیں ۔‘‘اس تعلق سے ساجد نے کہا ہے کہ ’’ہر کوئی چاہتا تھا کہ ٹائیگر اپنے والد کے ساتھ فلم میں نظر آئیں۔ جیکی اور ٹائیگر کو ایک ساتھ فلم میں کام کرنے کا موقع دینا چاہئے۔ اس تعلق سے کئی پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں نے کوشش بھی کی مگر کوئی بھی دونوں کو ایک ساتھ کاسٹ نہیں کرسکا۔ میں نے اور احمد نے محسوس کیا کہ اسکرپٹ کی مانگ کے مطابق ہمیں جیکی کو اس فلم میں کاسٹ کرنا چاہئے، اور پھر ہم نے ایسا کرلیا۔‘‘خیال رہے کہ ’باغی۔۳‘ ، ’باغی‘ سیریز کی تیسری فلم ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ فلم پہلی دو فلموں سے زیادہ خاص اور ایکشن سے بھرپور ہے۔ اس کی شوٹنگ مختلف مقامات پر کی گئی ہے۔ حال ہی میں ٹائیگر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ سربیا میں ۴۰؍ دن شوٹ مکمل کرنے کے بعد صحیح سلامت آجانے پر کافی خوشی ہورہی ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Hes always one step ahead of me, so its time to take bigger steps! Jumping into the week like! #warincinemas #nearyou #bts #parkour

A post shared by Tiger Shroff (@tigerjackieshroff) on

باغی۔۳ ؍ میں رتیش دیشمکھ اور شردھا کپوربھی اہم کردار ادا کررہےہیں ۔ فلم میں دشا پٹانی بھی نظر آئیں گی۔ یہ فلم ۶؍ مارچ ۲۰۲۰ء کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK