Inquilab Logo

شادی سے پہلے سیف علی خان ،کرینہ کپور کو ’میم‘ کہہ کر پکارتے تھے

Updated: May 20, 2021, 12:15 PM IST | Agency | Mumbai

کرینہ کپور نے انکشاف کیا کہ فلم ’اومکارہ‘ کی شوٹنگ کے دوران میری اور سیف کی بات چیت بہت کم ہوتی تھی اور فلم کے مرکزی کردار ہونے کے باوجود ہم صرف ہیلو ، ہائے تک ہی محدود تھے

 Saif Ali Khan and Kareena Kapoor. Picture:INN
سیف علی خان اور کرینہ کپور۔تصویر :آئی این این

بالی ووڈاداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے پہلے سیف علی خان انہیں میڈیم(میم) کہہ کر پکارتے تھے۔بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے اداکارہ کرینہ کپور سے۲۰۱۲ء میں شادی کی جس سے ان کے دو بیٹے ہیں۔ تیمور علی خان کی عمر۴؍ سال ہے جبکہ چھوٹے بیٹے کی عمر صرف۳؍ ماہ ہے ۔ سیف علی خان اور کرینہ کپور کا شمار بالی ووڈ کے کامیاب ترین جوڑے میں ہوتا ہے اور وہ شادی سے قبل متعدد فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں جن میں ’ایل او سی کارگل‘، ’اومکارہ‘، ’ایجنڈ ونود‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔ ان فلموں کی شوٹنگ کے دوران ہی دونوں فنکار ایک دوسرے کے عشق میں گرفتار ہوئے اور ان کا یہ تعلق۵؍ سال تک قائم رہا جس کے بعد انہوں نے شادی کی۔ حالیہ انٹریو میں اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’اومکارہ‘ کی شوٹنگ کے دوران میری اور سیف کی بات چیت بہت کم ہوتی تھی اور ہم فلم کے مرکزی کردار ہونے کے باوجود ہم صرف ہیلو ، ہائے تک ہی محدود تھے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ شوٹنگ کے دوران وہ اپنی گرل فرینڈ اور میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ موجود ہوتی تھی جب کہ اس دوران سیف علی خان مجھے ’میم‘ کہہ کر پکارتے تھے تاہم اس کے بعد سب کچھ تبدیل ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK