• Wed, 09 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

عمارت حادثہ : تمام پی جی اور ہاسٹلوں کے آڈٹ کا مطالبہ

Updated: September 09, 2026, 8:52 AM IST | Agency | New Delhi

سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ ملک کی تمام عمارتوں کے آڈٹ کے بارے میں سوچ رہا ہے ، کل دہلی حادثے پرسماعت۔

Many students living in PGs are leaving the area. Photo: PTI
پی جی میں رہائش پذیر کئی طلبہ علاقہ چھوڑ رہے ہیں۔ تصویر: پی ٹی آئی

دہلی کے ستیہ نکیتن علاقے میں پی جی عمارت گرنے کا معاملہ اب سپریم کورٹ میں اسٹیٹس رپورٹ کے ساتھ پہنچ گیا ہے۔ اس معاملے کے ایمکس کیوری(مشیر عدالت ) اجیت سنہا نے عدالت میں ایک رپورٹ داخل کر کے تمام پی جی اور پرائیویٹ ہاسٹلوں کی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں بار بار حادثہ ہونا تشو یش کی بات ہے۔ اس پر عدالت نے کہا کہ وہ صرف دہلی نہیں بلکہ پورے ملک میں اس طرح کی عمارتوں کے آڈٹ کے بارے میں غور کر رہی ہے۔ عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ اس معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے بھی نوٹس لے لیا ہے۔ اس پر سپریم کورٹ نے کہا کہ ممکن ہےکہ وہ دہلی ہائی کورٹ میں لسٹ معاملے کو بھی اپنے یہاں منگوالے اور اس پر سماعت کرے۔ اس کے بعد عدالت نے ستیہ نکیتن معاملے میں پٹیشن کی سماعت کیلئے ۱۰؍ ستمبر کی تاریخ مقرر کردی۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان نے ۵؍ روزہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کیا

واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے اس سے قبل بھی ایسی ہی عمارتوں کے معاملات پر غور کرنے کیلئے اجیت سنہا کو مشیر عدالت مقرر کیا تھا۔ سنہا نے منگل کو ہونے والی سماعت میں دہلی کی ستیہ نکیتن علاقے کی عمارت کا معاملہ بھی جوڑ دیا اور اس پر اسٹیٹس رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں سفارش ہے کہ دہلی کے تمام کالجوں اور یونیورسٹیوں کے آس پاس بنے پی جی، پرائیویٹ ہاسٹل اور طلبہ کے رہنے کی جگہوں کا مکمل سیکوریٹی آڈٹ کرایا جائے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ستیہ نکیتن علاقے میں ایسے واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں، جیسے اپریل ۲۰۲۲ء میں بھی ایک عمارت گری تھی۔ جانچ میں عمارت کا نقشہ، تعمیر کا معیار، بیسمنٹ کا استعمال کیسے ہو رہا ہے، ڈھانچہ کتنا مضبوط ہے، آگ سے بچاؤ کے انتظامات اور ہنگامی صورتحال میں عمارت سے باہر نکلنے کے راستے جیسی چیزوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK