Inquilab Logo

باہر جانے سے قبل مادھوری نے ’ڈانس بریک‘ لیا

Updated: May 16, 2023, 11:10 AM IST | Mumbai

حال ہی میں مادھوری دکشت نے سوشل میڈیا پر اپنے ڈانس کاویڈیو شیئر کیاہے۔ ویڈیو میں مادھوری ساڑی پہنے اور اے آر رحمان کے تمل گانے اوٹاگتھائی کٹیکو پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

Madhuri Dixit
مادھوری دکشت

حال ہی میں مادھوری دکشت نے سوشل میڈیا پر اپنے ڈانس کاویڈیو شیئر کیاہے۔ ویڈیو میں مادھوری ساڑی پہنے اور اے آر رحمان کے تمل گانے اوٹاگتھائی کٹیکو پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔ مادھوری گانے کی  دھن کے ساتھ اپنے تاثرات کو ہم آہنگ کرتے ہوئے رقص کر رہی ہیں۔
 سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مادھوری نے لکھاکہ باہر جانے سے پہلے انہوں نے ایک مختصرڈانس بریک لیا۔ویڈیو میں، مادھوری نےخاکستری رنگ کے بلاؤزکے ساتھ کالی ساڑی  پہنی۔ انہوں نےاپنے بال کھلے رکھے ہیں اور سادہ میک اپ کیا ہے۔ انہوں نےساڑی کے ساتھ بیلٹ بھی لگائی ہوئی ہے۔ مادھوری اس روپ میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ان کے مداح ان کے اس ویڈیو پر مسلسل تبصرے کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK