Inquilab Logo

کریتی سینن نے مادھوری دکشت کے ساتھ رقص کیا

Updated: December 03, 2022, 12:09 PM IST | Mumbai

کریتی سینن اپنی آنے والی فلم ’بھیڑیا‘ کی تشہیر کیلئے’جھلک دکھلا جا۱۰؍‘کے سیٹ پر تھیں۔

kriti sanon,madhuri dixit
کریتی سینن,مادھوری دکشت

کریتی سینن اپنی آنے والی فلم ’بھیڑیا‘ کی تشہیر کیلئے’جھلک دکھلا جا۱۰؍‘کے سیٹ پر تھیں۔ اس دوران انہوں نےاپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیاہے جس میں انہیں مادھوری دکشت کے ساتھ ’بڑی مشکل بابا بڑی مشکل‘ گانےپر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتاہے۔
 ویڈیوشیئر کرتے ہوئے کریتی سینن نے لکھا،’’یہاں ایک عورت ہے، جس کے لیے میرا دل دھڑکتاہے۔ اس کے ساتھ ڈانس کرنا میرے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔میں انہیں دیکھ کر فخر محسوس کرتی ہوں۔ مادھوری دکشت میڈم آپ جیسا کوئی نہیں ہے۔‘‘  ۔اب سوشل میڈیا پر دونوں کےاس ڈانس ویڈیو کو مداح بے حد پسندکررہےہیں۔جہاں ایک صارف نے لکھا ’غضب ڈانس کیا‘،دوسرے نے لکھا’کریتی نے ایک بار پھر دل جیت لیا۔‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK