Inquilab Logo

میرا بیٹا ۱۶؍سال کی عمر میں کام کرنا شروع کردے گا:بھارتی سنگھ

Updated: August 05, 2022, 12:19 PM IST | Agency | Mumbai

 مشہورکامیڈین بھارتی سنگھ کا بیٹا کس عمر میںکام کرنا شروع کرے گا، اس حوالے سے خود بھارتی نے اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

Bharti Singh.Picture:INN
بھارتی سنگھ۔ تصویر:آئی این این

 مشہورکامیڈین بھارتی سنگھ کا بیٹا کس عمر میںکام کرنا شروع کرے گا، اس حوالے سے خود بھارتی نے اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔ فوٹوزاینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران اداکارہ نیہا دھوپیاسےگفتگو کرتے ہوئے بھارتی نے بیٹے کا بھی ذکر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میراگولا (لکش) جب ۱۶؍یا ۱۸؍برس کا ہوجائے گا تب وہ کام کرنا شروع کرے گا۔ خیال رہے کہ دونوں سلیبریٹیز کے ہاں رواں برس ہی بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ بھارتی نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر ہرش مخصوص کام کر رہے ہیں اور نئے پروجیکٹ پر رضامندی سے قبل کافی سوچ و بچار کرتے ہیں۔ پھر کامیڈین نے یہ بھی کہا کہ کام بھی تو ضروری ہے کیونکہ ہمیں اس کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تب تک اسے یہ سہولیات دینےکی ضرورت ہےجب تک وہ خود اپنے پیروں پر کھڑا نہ ہوجائے۔  بھارتی نے امریکی طلبہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسکول جاتےہیں اور پارٹ ٹائم ملازمت بھی کرتےہیں،میں اس طرح کے طرز زندگی کی حامی ہوں،میرا ماننا ہے کہ اگر آپ طالب علم ہیں تو آپ کو اپنے۱۶؍ یا۱۸؍برس کی عمر کے بعد اپنے والدین سے مالی مدد نہیں لینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ’بھارتی کا بیٹا پڑھ رہا ہوگا لیکن ساتھ میں وہ کسی بین الاقومی ریسٹورنٹ میں کام بھی کر رہا ہوگاجبکہ اگر بیٹی ہوگی تو وہ پڑھ رہی ہوگی تو ساتھ میں کسی سیلون میں بھی کام کر رہی ہوگی۔بھارتی کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں گی اگر میرے بچے پڑھائی کے ساتھ ساتھ کوئی کام بھی کریں، کیونکہ آج کل گزارا کرنا کافی مشکل ہوگیا ہے۔انہوں نےاس تاثر کی نفی کی کہ بچے ہونے کے بعد سب کچھ ختم ہو جاتا ہے۔ بھارتی کا کہنا تھا کہ جنہوںنےمجھ سے کہا کہ بچے ہونے کے بعد زندگی ختم ہوجاتی ہے تو ان کو کہنا چاہوں گی کہ آپ غلط کہہ رہے ہیں، میری ہنسی اور میری خوشیاں دگنی ہوگئی ہیں جبکہ اب تو میں نے کامیڈی کے لیے مواد بھی دگنا کرلیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK