Updated: March 09, 2026, 9:58 PM IST
| New Delhi
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ ان دنوں اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’’دُھرندھر۲‘‘ کے تعلق سے خبروں میں ہیں۔ یہ فلم۱۹؍ مارچ ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے اور مداح بے صبری سے اس کا انتظار کر رہے ہیں۔ حال ہی میں ۷؍مار چ کو فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا، جسے ناظرین نے کافی پسند کیا۔ اب فلم کی ریلیز سے پہلے رنویر سنگھ نے ایک نیا پوسٹر شیئر کر کے مداحوں کا جوش مزید بڑھا دیا ہے۔
رنویر سنگھ۔ تصویر:آئی این این
رنویر سنگھ کے مداح ان کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ’’دُھرندھر۲‘‘ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اسی دوران رنویر نے فلم کا نیا پوسٹر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ پوسٹر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں نے تبصرے کرنا شروع کر دیے۔ کچھ لوگوں نے اسے آسکر جیتنے والی فلم قرار دیا، جبکہ کچھ نے کہا کہ رنویر اس فلم کے ذریعے اپنا ہی ریکارڈ توڑنے والے ہیں۔
رنویر سنگھ کی فلم ’’دُھرندھر۲‘‘ نے باکس آفس پر زبردست کمائی کی تھی۔ اس فلم سے نہ صرف میکرز کو بلکہ رنویر سنگھ کو بھی بڑا فائدہ ہوا۔ یہ فلم ان کے کیریئر کے لیے ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی۔ اب اسی درمیان رنویر سنگھ نے اپنی اگلی فلم کا نیا پوسٹر جاری کر دیا ہے جس پر مداح دل کھول کر تبصرے کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:وجے تریشا کےمعاشقے کی افواہوں پر وکرم بھٹ کا رد عمل
رنویر سنگھ کی پوسٹ نے ہلچل مچا دی
حال ہی میں رنویر سنگھ نے اپنی فلم ’’دُھرندھر ۲‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کیا۔ اس پوسٹر میں رنویر سنگھ کا انتہائی سنجیدہ اور طاقتور انداز نظر آ رہا ہے۔ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن لکھا: ’’اوپر والے کا قہر آ رہا ہے۔ #DhruandharTheRevenge ۱۹؍مارچ ۲۰۲۶ء کو ہندی، تیلگو، تمل، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔‘‘ رنویر کا یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:لیورپول اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ایکس سے گروک اے آئی کے خلاف شکایت
پوسٹر میں کیا خاص ہے؟
وائرل ہو رہے اس پوسٹر میں رنویر سنگھ فلم کے دو کرداروںجسکیرت سنگھ رنگی اور حمزہ علی مزاری کے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔ ان کا لُک دیکھ کر مداح حیران رہ گئے ہیں۔ پوسٹر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تبصروں کی باڑھ آ گئی۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ فلم آسکر جیتنے والی ثابت ہو سکتی ہے۔ دوسرے صارف نے لکھا کہ رنویر اس فلم سے اپنا ہی ریکارڈ توڑنے والے ہیں۔ ایک اور مداح نے پوسٹر کو بے حد شاندار قرار دیا۔ اس پوسٹر کو دیکھ کر مداحوں کا جوش دوگنا ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ فلم ’’دُھرندھر‘‘ فرنچائز کا پہلا حصہ دسمبر ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہوا تھا اور اس نے باکس آفس پر زبردست کمائی کی تھی۔ اب اس کا دوسرا حصہ فلم ’’دُھرندھر: دی ریوینج ‘‘ ۱۹؍مارچ ۲۰۲۶ءکو دنیا بھر میں ریلیز ہونے جا رہا ہے۔