Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’دُھرندھر۲ ‘‘ کی ریلیز سے قبل ’’دُھرندھر‘‘ کی ری ریلیز

Updated: March 12, 2026, 3:08 PM IST | Mumbai

’’دُھرندھر‘‘کا جنون ابھی تک ختم نہیں ہوا۔ ۱۹؍ مارچ کو آنے والی انتہائی متوقع فلم ’’دُھرندھر: دی ریونج‘‘ سے پہلے، جی اسٹوڈیوز اور بی۶۲؍ اسٹوڈیوز اپنی عالمی بلاک بسٹر فلم ’’دُھرندھر‘‘ کو ایک خاص ری ریلیز کے ساتھ دوبارہ بڑے پردے پر لا رہے ہیں۔

Dhurandhar Movie.Photo:INN
دُھرندھر۔ تصویر:آئی این این

’’دُھرندھر‘‘کا جنون ابھی تک ختم نہیں ہوا۔ ۱۹؍ مارچ کو آنے والی انتہائی متوقع فلم ’’دُھرندھر: دی ریونج‘‘ سے پہلے، جی اسٹوڈیوز اور بی۶۲؍ اسٹوڈیوز اپنی عالمی بلاک بسٹر فلم ’’دُھرندھر‘‘ کو ایک خاص ری ریلیز کے ساتھ دوبارہ بڑے پردے پر لا رہے ہیں۔ یہ فلم دنیا بھر میں تقریباً ۵۰۰؍ اسکرینز پر دوبارہ ریلیز ہوگی، جن میں  ہندوستان  میں تقریباً ۲۵۰؍ اسکرینز پر۱۲؍ مارچ (آج) سے اور بیرونِ ملک تقریباً ۲۵۰؍ اسکرینز پر ۱۳؍ مارچ سے دکھائی جائے گی۔
اس فرنچائز کے مداحوں کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اس فلم کو دوبارہ سنیما گھروں میں دیکھ سکیں جس نے اسپائی ایکشن صنف کو ایک نئی پہچان دی تھی۔ اس کے چند ہی دن بعد وہ اس کے سیکوئل ’’دُھرندھر: دی ریونج‘‘ کو بھی بڑے پردے پر دیکھ سکیں گے اور کہانی کے دونوں حصوں کا مسلسل تجربہ کر سکیں گے۔
ہندوستان  میں کچھ بڑی فلموں کی دوبارہ ریلیز پہلے بھی دیکھی گئی ہے، لیکن ہندی فلموں کا بین الاقوامی سطح پر دوبارہ ریلیز ہونا بہت کم ہوتا ہے۔ ایسے میں ’’دُھرندھر‘‘ کی یہ ری ریلیز اس فرنچائز کے لیے ایک اہم لمحہ ہے اور یہ ظاہر کرتی ہے کہ دنیا بھر میں اس فلم کی کتنی زبردست مانگ ہے۔ صرف شمالی امریکہ میں ہی یہ فلم تقریباً ۱۸۵؍ اسکرینز پر دوبارہ سنیما گھروں میں واپس آ رہی ہے، جو اس کے اگلے حصے کے لیے ناظرین کے جوش و خروش کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:مجھے گندگی میں رہنا پسند نہیں:پرینکا چوپڑہ نے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتائی


جوش کو مزید بڑھاتے ہوئے ’’دُھرندھر:دی ریونج‘‘ کے خصوصی پریمیئر شوز۱۸؍ مارچ کو امریکہ اور کنیڈا میں بدھ کے دن منعقد کیے جائیں گے، یعنی اس کی عالمی ریلیز سے ایک دن پہلے۔ یہ پریمیئر زیادہ تر پریمیئم لارج فارمیٹ (پی ایل ایف) اسکرینز پر ہوں گے۔ ان اسکرینز پر دیوار جتنی بڑی اسکرین، ڈولبی ایٹموس جیسے طاقتور ساؤنڈ سسٹم، بہتر پروجیکشن اور لگژری نشستوں کی سہولت موجود ہوتی ہے۔ عام طور پر اس طرح کے فارمیٹس بڑے ہالی ووڈ ایونٹ فلموں کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان مڈ ویک پریمیئر شوز کے کئی ٹکٹ پہلے ہی ہاؤس فل ہو چکے ہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ فلم کے لیے ناظرین میں زبردست جوش پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:انسٹاگرام پر وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی شادی کا ویڈیو ریکارڈ بنانے میں کامیاب

حال ہی میں ریلیز ہونے والا’’دُھرندھر: دی ریونج‘‘ کا ٹریلر دنیا بھر میں موضوعِ بحث بنا ہوا ہے اور ٹریڈ ماہرین اور ایگزیبیٹرز بھی اس کی بین الاقوامی ریلیز کے حوالے سے کافی امیدیں ظاہر کر رہے ہیں۔ پہلے حصے کی ری ریلیز اور اس کے چند ہی دن بعد آنے والے سیکوئل کے ساتھ، دنیا بھر کے ناظرین کو ایک بار پھر اس سنسنی، شان و شوکت اور راز سے بھرپور تجربے کا موقع ملے گا جس نے ’’دُھرندھر‘‘ کو ایک  سنیمیٹک واقعہ بنا دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK