اسٹار کامیڈین بھارتی سنگھ نے اپنے مداحوں کو ایک جاری اسکیم کے بارے میں خبردار کیا، جہاں مبینہ طور پر فراڈ کرنے والے ان کا نام اور اے آئی کے ذریعے تیار کردہ آواز استعمال کر کے سلیمنگ پرڈوکٹس آن لائن فروخت کر رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: March 09, 2026, 6:01 PM IST | Mumbai
اسٹار کامیڈین بھارتی سنگھ نے اپنے مداحوں کو ایک جاری اسکیم کے بارے میں خبردار کیا، جہاں مبینہ طور پر فراڈ کرنے والے ان کا نام اور اے آئی کے ذریعے تیار کردہ آواز استعمال کر کے سلیمنگ پرڈوکٹس آن لائن فروخت کر رہے ہیں۔
اسٹار کامیڈین بھارتی سنگھ نے اتوار کو اپنے مداحوں کو ایک جاری اسکیم کے بارے میں خبردار کیا، جہاں مبینہ طور پر فراڈ کرنے والے ان کا نام اور اے آئی کے ذریعے تیار کردہ آواز استعمال کر کے سلیمنگ پرڈوکٹس آن لائن فروخت کر رہے ہیں۔اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے ویڈیو پیغام میں بھارتی نے اپنے فالوورز کو آگاہ کیا اور کہا کہ کچھ اسکیمرز جھوٹا دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہوں نے کچھ ’’تھن فوڈ پیڈس ‘‘کی توثیق کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسکیمرز نے ان کی آواز کواے آئی کے ذریعے تبدیل کر کے ایسا ظاہر کیا کہ گویا وہ خود اس پروڈکٹ کی تشہیر کر رہی ہیں۔ اس مسئلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بھارتی نے ویڈیو میں کہا کہ ’’یہ اسکیم میرے نام پر ہو رہا ہے۔ ہر صبح لوگ مجھے میسجز بھیجتے ہیں اور پوچھتے ہیں’’بھارتی جی، کیا یہ سچ ہے؟ کیا واقعی یہ کام کرتا ہے؟ کیا آپ نے استعمال کیا؟ کیا آپ اس کمپنی کو جانتی ہیں؟‘‘
یہ بھی پڑھئے:رینجرز بمقابلہ سیلٹک: فتح کا جشن میدانِ جنگ میں تبدیل، شائقین کا کھلاڑیوں پر حملہ
انہوں نے مزید کہاکہ ’’میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں اس کمپنی کو بالکل نہیں جانتی۔ میرے علم کے بغیر، میری اجازت کے بغیر، وہ لوگ میرا نام استعمال کر رہے ہیں اوراے آئی کے ذریعے میری آواز بھی بدل کر یہ تھن فوٹ پیڈس بیچ رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ’’مجھے خود اس کے بارے میں تب پتہ چلا جب لوگوں نے مجھے ویڈیوز بھیجنا شروع کیں۔ لوگ مجھ پر اتنا بھروسہ کرتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ کیا یہ سچ ہے اور کیا وہ خریدیں۔ لیکن نہیں، یہ ایک اسکام ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ لوگ کون ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:ہماچل میں ریئل اسٹیٹ کے لیے پریمیم ایف اے آر اور ای وی چارجنگ پوائنٹس لازمی
بھارتی نے یہ واضح کیا کہ اشتہارات میں سنی جانے والی آواز ان کی نہیں ہے اور مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اس فریب دہی میں نہ آئیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ اسکیم ہے، دوستو، اس لیے براہ کرم اسے نہ خریدیں۔ یہ میری اصل آواز بھی نہیں ہے۔ میرا چہرہ شاید موجود ہو، لیکن آواز میری نہیں ہے۔ حتیٰ کہ میری اپنی ماں نے بھی ویڈیو بھیج کر پوچھا کہ کیا یہ سچ ہے۔ یہ جھوٹ ہے۔ مجھے نہیں معلوم یہ لوگ کون ہیں۔‘‘بھارتی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو کے ذریعے فالوورز سے کہا کہ ہوشیار رہیں اور ایسی گمراہ کن اشتہارات کے ذریعے فروخت ہونے والی مصنوعات نہ خریدیں۔انہوں نے مزید زور دیا کہ ان کا اس کمپنی یا آن لائن گردش کرنے والے پروڈکٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔