• Tue, 29 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی: کچرے سے پاک شہر بنانے کی جانب کارپوریشن کا قدم

Updated: September 28, 2026, 10:55 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

اہم سڑکوں اور فلائی اوور کے نیچے کوڑا پھینکنے کے مقامات بند، خلاف ورزی پر ایک ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

Signs have been put up to prevent littering. Photo: INN
کچرا پھینکنے سے روکنے کیلئے بورڈ آویزاں کئے گئے ہیں۔ تصویر: آئی این این

شہر میں سڑکوں کے کنارے اور فلائی اوور کے نیچے کچرے کے ڈھیر کی وجہ سے پیدا ہونے والی گندگی اور بدبو سے شہریوں کو راحت دینے کیلئے  بھیونڈی نظام پور میونسپل کارپوریشن نے خصوصی مہم شروع کی ہے۔ میونسپل کمشنر انمول ساگر کی ہدایت پر شہر کو غیر قانونی ’کچرا کنڈی سے پاک‘ بنانے کی سمت پانچوں پر بھاگ کمیٹیوں کی اہم سڑکوں پر موجود کچرا پھینکنے کے مقامات کو مستقل طور پر بند کیا جا رہا ہے۔

شہر میں سڑکوں کے کنارے کچرا جمع ہونے سے آمدورفت میں دشواری کے ساتھ علاقے کی صفائی اور خوبصورتی بھی متاثر ہو رہی تھی۔ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے میونسپل کمشنر انمول ساگر نے محکمہ صحت کو مؤثر کارروائی کی ہدایت دی۔ ڈپٹی میونسپل کمشنر وکرم دراڑے کی نگرانی میں محکمہ صحت کے سربراہ فیصل تاتلی، جے ایم سوناونے اور ہریش بھنڈاری کی ٹیم نے پانچوں پر بھاگ کمیٹیوں میں اہم کچرا کنڈیوں کو بند کرنے کی کارروائی شروع کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اس بارگاندھی جینتی پر میرا بھائندر میں ’واک فار پیس‘ کا اہتمام کیا جائے گا

اس مہم کے تحت پر بھاگ سمیتی ایک کے وارڈ نمبر ۳؍ میں دکشَتا بار کے قریب، پربھاگ سمیتی ۲؍ کے وارڈ نمبر ۲۱؍میں اپسرا سنیما اور ویلکم ہوٹل کے قریب، پر بھاگ سمیتی ۳؍کے وارڈ نمبر ۱۵؍ میں رتن سنیما کے سامنے میٹرو پلر کے قریب، پربھاگ سمیتی ۴؍کے وارڈ نمبر ۱۹؍میں سن شائن بلڈنگ، دھامنکر ناکہ اور پر بھاگ سمیتی  ۵؍کے وارڈ نمبر ۵؍میں کیرتی بار گلی کے کچرا پھینکنے کے مقامات کو مستقل طور پر بند کیا گیا ہے۔خاص طور پر کلیان روڈ پر ویلکم ہوٹل کے قریب فلائی اوور کے نیچے جمع کچرے کو پر بھاگ سمیتی کے ہیلتھ انسپکٹر سنیل پٹھاری اور وارڈ نمبر ۱۵؍ کے انچارج ہیلتھ انسپکٹر سنتوش پاٹل کی نگرانی میں مکمل طور پر صاف کرایا گیا۔ صفائی کے بعد اس مقام کو کنکریٹ کرکے بہتر بنایا گیا ہے، تاکہ دوبارہ وہاں کچرا جمع نہ ہو۔اس مقام پر دوبارہ کچرا پھینکے جانے سے روکنے کے لئے صفائی ملازمین کی ۳؍ شفٹوں میں ۲۴؍گھنٹے ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مقامی سماجی کارکنوں اور عوامی نمائندوں کے تعاون سے دکانداروں اور شہریوں کو بھی عوامی مقامات پر کچرا نہ پھینکنے کے سلسلے میں بیدار کیا جا رہا ہے۔ 

صفائی انسپکٹر جے ایم سوناونے نے بتایا کہ عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ قواعد کی خلاف ورزی پر ۲۰۰؍ روپے سے ایک ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ مہم کے دوران اب تک خلاف ورزی کرنے والوں سے ۴۵؍ ہزار روپے جرمانہ وصول کیا جا چکا ہے۔

میونسپل کمشنر انمول ساگر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہر کو صاف اور خوبصورت رکھنے کی ذمہ داری صرف کارپوریشن کی نہیں بلکہ ہر شہری کی بھی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ کچرا صرف گھنٹہ گاڑی کے حوالے کریں اور سڑکوں، فلائی اوور کے نیچے یا دیگر عوامی مقامات پر کچرا نہ پھینکیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK