بابی دیول نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ آرین خان کے تئیں باپ جیسے جذبات رکھتے ہیں کیونکہ ان کا بیٹا بھی بالی ووڈ میں قدم رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
EPAPER
Updated: September 17, 2025, 6:02 PM IST | Mumbai
بابی دیول نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ آرین خان کے تئیں باپ جیسے جذبات رکھتے ہیں کیونکہ ان کا بیٹا بھی بالی ووڈ میں قدم رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
بابی دیول جلد ہی ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ میں نظر آئیں گے۔اس ویب شو سے آرین خان ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں۔ بابی دیول نے آرین خان کا اپنے سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے سب سے بڑے سپر اسٹار کے سائے سے باہر نکلنا آسان نہیں ہے۔ بابی نے کہا کہ وہ آرین خان کو اپنا بیٹا سمجھتے ہیں اور انہیں آرین کے وژن اور کام پر فخر ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران بابی دیول نے کہا کہ ’’میں نے سپراسٹار باپ کا سایہ بڑا محسوس کیا کیونکہ میرے بھی بچے ہیں، دونوں ہی انڈسٹری میں آنا چاہتے ہیں۔ فلمی خاندان سے آنا اور دنیا کے سب سے بڑے ہندوستانی سپر اسٹار کے سائے سے باہر نکلنا آسان نہیں ہے۔
اداکار نے آگے کہا کہ میرے لیے، یہ میرے والد اور بھائی تھے۔ شاہ رخ خان کا بیٹا ہونا کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن، میں سمجھتا ہوں کہ اس بچے کو اس سے کوئی خوف نہیں ہے، وہ نڈر ہے، اس میں ایک آگ ہے جو انہیں منفردبناتی ہے۔ جب انہوں نے مجھے ہدایت کی تو مجھے ہمیشہ اتنا اچھا اور خوشی محسوس ہوئی، جیسے میرا اپنا بیٹا مجھے ہدایت دے رہا ہو۔
انہوں نے مزید کہاکہ جس طرح انہوں نے ہم سبھی کو ہدایت دی وہ قابل تعریف ہے۔ وہ ہمارے کرداروں کو واضح طورپر سمجھاتے تھے۔ وہ اس کی گہرائیوں میں جاتے تھے اور ہمیں ایک سے زیادہ کام کرنے پر مجبور کرتے تھے کیونکہ وہ جانتے تھےکہ ہمارے پاس کچھ ہے جس کی وہ تلاش کر رہے ہیں۔اس ویب شو میں رجت بیدی اور گوتمی کپور کے ساتھ بابی دیول، لکشیا، سحر بامبا، منوج پاہوا، مونا سنگھ، منیش چودھری، راگھو جوئیل، انیا سنگھ اور وجینت کوہلی شامل ہیں۔