Inquilab Logo

بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے ہالی ووڈ کا رخ کرنے کے فیصلے پر اپنی خاموشی توڑی

Updated: March 30, 2023, 10:50 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے ہالی ووڈ کا رخ کرنے  کے فیصلے پر پہلی بار اپنی خاموشی توڑی ہے۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے ہالی ووڈ کا رخ کرنے  کے فیصلے پر پہلی بار اپنی خاموشی توڑی ہے۔ حال ہی میں ڈیکس شیفرڈ کے پوڈ کاسٹ شو’ آرم چیئر ایکسپرٹ‘ میں پرینکا  چو پڑہ نے کہا کہ اپنے کرئیر کے عروج پر انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری چھوڑ کر گلوکاری شروع کردی اور امریکہ میں کام تلاش کرنے لگیں۔پرینکا کا کہنا تھا کہ انہیں بالی ووڈ میں وہ کام نہیں مل رہا تھا  جووہ چاہتی تھیں اور انڈسٹری کی سیاست سے پریشان تھیں۔
بالی ووڈ میں مجھے جو کام مل رہا تھا، میں اس سے خوش نہیں تھی
 پرینکا نے مزید کہا’’ میوزک لیبل’ دیسی ہٹس‘ کی انجلی اچاریہ نے ایک بار مجھے ایک میوزک ویڈیو میں دیکھا اور انہوں نے مجھے بلایا۔ اس وقت میں ’سات خون معاف‘ کی شوٹنگ کر رہی تھی ۔انجلی نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں اپنا میوزک کریئر امریکہ میں بنانا چاہوں گی؟ میں اس وقت بالی ووڈ سے فرار کی تلاش میں تھی۔‘‘پرینکا نے کہا’’ میں یہاں سے نکلنے کا کوئی راستہ تلاش کر رہی تھی۔ مجھے انڈسٹری میں  حاشیہ پر کیا جا رہا تھا۔ لوگ مجھے کاسٹ نہیں کر رہے تھے۔ مجھے لوگوں سے شکایات تھیں۔ میں اس قسم  کے کھیل کیلئے موزوں نہیں ہوں۔ میں سیاست سے تھک چکی تھی  اور مجھے وقفے کی ضرورت تھی۔‘‘
امریکہ جا کر میوزک انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ملا
 پرینکا نے کہاکہ موسیقی کی وجہ سے مجھے دنیا کے دوسرے حصے کو دیکھنے کا موقع ملا۔ مجھے بالی ووڈ میں جس قسم کی فلمیں مل رہی تھیں، میں  ایسی فلمیں کبھی نہیں چاہتی تھی ۔ میں  نےاس وقت تک انڈسٹری میں کافی کام کر لیا تھا ۔اب  ایسے کام میں مزید نہیں کرنا  چاہتی، اس لیے جب موسیقی  اور گلوکاری کی پیشکش کی گئی تو میں نے کہا ’’ بھاڑ میں جاؤ، میں تو چلی امریکہ ۔‘‘پرینکا نے اپنے میوزک کریئر کا آغاز۲۰۱۲ء  میں کیا تھا۔ ان کا پہلا گانا `’اِن مائی سٹی تھا، اس کے علاوہ انہوں نے’ایگزوٹک‘ اور ’آئی کانٹ میک یو لو می ‘ جیسے گانے گائے۔ اس نے اپنا پہلا بالی ووڈ گانا ۲۰۱۵ءکی فلم میری کوم میں گایا تھا۔
پرینکا کی شناخت اداکاری سے ہے
 پرینکا چوپڑہ نے میوزک انڈسٹری میں قدم رکھا۔ اس نے پٹبل فیرل ولیمز اور جے زیڈ جیسے بین الاقوامی گلوکاروں کے ساتھ کام کیا۔ تاہم موسیقی میں ان کا کریئر شروع نہیں  ہو سکا۔ اس دوران پرینکا کو احساس ہوا کہ ان کی اداکاری اچھی ہے۔ اس کے بعد کسی نے پرینکا چوپڑہ کو مشورہ دیا کہ وہ امریکہ میں اداکاری میں بھی ہاتھ آزما سکتی ہیں۔
پرینکا۲۰۱۵ء  سے بالی ووڈ میں زیادہ سرگرم نہیں ہیں
 پرینکا چوپڑہ نے تقریباً۵۳؍ بالی ووڈ فلموں میں کام کیا ہے۔ ان میں برفی، باجی راؤ مستانی، دوستانہ، کرش اور ڈان۲؍ جیسی فلمیں شامل ہیں۔ ان کی آخری بالی ووڈ فلم۲۰۱۹ء میں ’دی اسکائی اِز پنک‘ تھی جو باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ تاہم۲۰۱۵ء سے پرینکا بالی ووڈ میں زیادہ فعال نہیں ہیں۔ اب وہ ہالی ووڈ فلموں اور بین الاقوامی شوز میں اپنی شناخت بنا رہی ہیں۔پرینکا نے۲۰۱۵ء میں شو ’کوانٹیکو‘ سے ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ۲۰۱۷ء میں بے واچ میں کام کیا،۲۰۱۸ءمیں وہ فلم ’اے کڈ لائک جیک‘ اور۲۰۱۹ء میں ان کی فلم’ از اٹ رومانٹک ‘ آئی تھی ۔۲۰۲۳ء میں پرینکا’ سیٹاڈیل‘ اور’ لو اَگین ‘میں نظر آئیں گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK