ہندی سنیما میں ۳؍ گھنٹے سے زیادہ کی فلموں کا دور ایک بار پھر لوٹ آیا ہے۔ فلم اینیمل کے بعد پشپا ۲؍ اور رنویر سنگھ کی فلم ’’دُھرندھر‘‘، سنی دیول، ورون دھون، اور دلجیت دوسانجھ کی جنگی ڈرامہ ’’بارڈر۲‘‘ اس فہرست میں شامل ہو گئی ہے۔
EPAPER
Updated: January 07, 2026, 6:56 PM IST | Mumbai
ہندی سنیما میں ۳؍ گھنٹے سے زیادہ کی فلموں کا دور ایک بار پھر لوٹ آیا ہے۔ فلم اینیمل کے بعد پشپا ۲؍ اور رنویر سنگھ کی فلم ’’دُھرندھر‘‘، سنی دیول، ورون دھون، اور دلجیت دوسانجھ کی جنگی ڈرامہ ’’بارڈر۲‘‘ اس فہرست میں شامل ہو گئی ہے۔
سنی دیول کی فلم ’’بارڈر۲‘‘ کی ریلیز کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے۔ یہ فلم ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ۱۹۷۱ء کی جنگ پر مبنی ہے، جس میں لونگے والا کی لڑائی اور ہندوستان فوج، بحریہ اور فضائیہ کی بہادری کو دکھایا گیا ہے۔ٹیزر اور تھیم سانگ ’’گھر کب آؤگے‘‘ کے بعد شائقین اب ٹریلر کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جبکہ ’’بارڈر ۲‘‘کے ٹریلر میں ابھی کچھ وقت باقی ہے، جنگی ڈرامے کا رن ٹائم سامنے آ گیا ہے۔
سنی دیول کی فلم کتنے گھنٹے کی ہے؟
کیا سنی دیول اور ورون دھون کی فلم ’’بارڈر‘‘ ۲۰۰؍ منٹ لمبی ہے؟بالی ووڈ میں ایک وقت تھا جب فلمیں ۳؍گھنٹے سے زیادہ ہوتی تھیں تاہم، وقت بدل گیا اور فلموں کا رن ٹائم ۲؍سے ڈھائی گھنٹے تک سکڑ گیا۔ تاہم ’’اینیمل‘‘،’’پشپا ۲‘‘ اور ’’دُھرندھر‘‘ نے ناظرین کو ۳؍گھنٹے سنیما گھروں میں رکھنے کے دور کو واپس لایا ہے۔ اب ’’بارڈر ۲‘‘ بھی ۳؍ گھنٹے طویل فلموں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہے۔بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون کی اداکاری والی ’’بارڈر۲‘‘ کا رن ٹائم ۲۰۰؍ منٹ ہے، جو تقریباً ۳؍ گھنٹے ۲۰؍ منٹ ہے۔ تاہم سنسر بورڈ سے پاس ہونے کے بعد جنگی ڈرامے کا رن ٹائم تبدیل ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:رواں مالی سال میں جی ڈی پی کی شرح نمو۴ء۷؍ فیصد رہنے کا امکان
بارڈر۲؍کے بنانے والے فلم کی لمبائی کم نہیں کرنا چاہتے۔بنانے والوں کا خیال ہے کہ ’’بارڈر۲‘‘ کا طویل رن ٹائم ضروری تھا کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ شائقین فلم میں دکھائی گئی جنگ کی تفصیلات جانیں۔ مزید برآں، فلم میں چار اہم اداکار ہیں: سنی دیول، ورون دھون، دلجیت دوسانج، اور آہان شیٹی۔ بنانے والے اپنے کرداروں کے ساتھ انصاف کرنا چاہتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فلم کا رن ٹائم تین گھنٹے سے زیادہ رکھا۔ مزید برآں، بنانے والوں نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ فلم کا ہر ڈائیلاگ، سین اور گانا دل موہ لینے والا ہے اور سامعین کو اپنی نشستوں سے ٹکا کر رکھے گا۔
یہ بھی پڑھئے:ہیما مالنی نے دھرمیندر کیلئے دو الگ الگ پریئر میٹ کی اصل وجہ بتائی
’’بارڈر۲‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں
یہ فلم یوم جمہوریہ سے ۳؍ دن پہلے۲۳؍ جنوری ۲۰۲۶ء کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ بہت سے پاکستانی شائقین چاہتے ہیں کہ فلم کو پڑوسی ملک میں بھی ریلیز کیا جائے۔