بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے سیلینا جیٹلی کے خواب کچھ اور ہی تھے۔ فوجی پس منظر رکھنے والے خاندان میں پرورش پانے والی سیلینا بچپن میں اپنے والد کی طرح وردی پہننے کاخواب دیکھا کرتی تھیں۔
EPAPER
Updated: November 29, 2026, 3:25 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے سیلینا جیٹلی کے خواب کچھ اور ہی تھے۔ فوجی پس منظر رکھنے والے خاندان میں پرورش پانے والی سیلینا بچپن میں اپنے والد کی طرح وردی پہننے کاخواب دیکھا کرتی تھیں۔
بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے سیلینا جیٹلی کے خواب کچھ اور ہی تھے۔ فوجی پس منظر رکھنے والے خاندان میں پرورش پانے والی سیلینا بچپن میں اپنے والد کی طرح وردی پہننے کاخواب دیکھا کرتی تھیں۔ کبھی ان کی خواہش فائٹر پلین کی پائلٹ بننے کی ہوتی تو کبھی وہ ڈاکٹر بننے کے بارے میں سوچتی تھیں۔ لیکن قسمت نے انہیں ماڈلنگ کی دنیا میں پہنچا دیا اور پھر مس یونیورس کے مقابلے سے ہوتےہوئے وہ فلمی دنیا تک جا پہنچیں۔ سیلیناکے خاندان میںملک کی خدمت کی ایک طویل روایت رہی ہے۔ ان کے والد فوج کی کماؤنی رجمنٹ میں کرنل تھے۔ انہوں نے۱۹۷۱ءکی جنگ میں حصہ لیا تھا، جہاں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے اور ان کی سماعت بھی متاثر ہوئی تھی۔ بعد ازاں ۱۹۹۹ءکی کارگل جنگ میں بھی انہوں نے ملک کی خدمت کی۔ ان کی والدہ میتا بھی فوج میں نرس رہ چکی ہیں، جبکہ ان کے نانا راجپوتانہ رائفلز میں کرنل تھے اور۱۹۶۲ءاور۱۹۶۵ءکی جنگوں میں حصہ لے چکے تھے۔فوجی ماحول میں پرورش پانے والی سیلینا کیلئے وردی اور فوجی زندگی ہمیشہ کشش کا باعث رہی۔ ان کے بھائی بھی تھری پیرا اسپیشل فورسیزمیںمیجر کے عہدے پر خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائر ہوئے۔