Inquilab Logo

سلینا جیٹلی  فلم انڈسٹری میں لوٹنے کی خواہشمند

Updated: November 28, 2022, 2:10 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ سلینا جیٹلی ایک بار پھر فلم انڈسٹری میں لوٹنے کی خواہش مند ہیں، تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس حوالے سے اچھی پیشکش نہیں مل رہی ہیں۔

Celina Jaitley. Picture: INN
سلینا جیٹلی ۔ تصویر :آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ سلینا جیٹلی ایک بار پھر فلم انڈسٹری میں لوٹنے کی خواہش مند ہیں، تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس حوالے سے اچھی پیشکش نہیں مل رہی ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایسی اسکرپٹ تلاش کر رہی ہیں جس سے وہ انصاف کرسکیں۔یاد رہے کہ انہیں آخری بار رام کمل مکھرجی کی شارٹ فلم سیزن کی گریتھنگز میں دیکھا گیا جو۲۰۲۰ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ ان کے بعد زی ۵؍ کی فلم کے اس کردار کو کافی پذیرائی ملی تھی جس میں للیٹ  دوبے بھی شامل تھیں۔فلم جانشین سے۲۰۰۳ء  میں اپنے فلمی کریئر کا آغاز کرنے والی سلینا جیٹلی اب آسٹریا میں اپنے شوہر پیٹر ہاگ اور بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیزن گریتھنگز کی کامیابی نے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ایک بار پھر فلمی دنیا میں واپس آئیں۔ یاد رہے کہ انہیں گزشتہ برس پہلی بار شارٹ فلم میں بہترین پرفارمنس پر فلم فیئر اسٹار آرکائیورس ایوارڈ نائٹ میں فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK