Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرسٹوفرنولن نے ستیہ جیت رے کی ’اپو ٹرائلاجی‘ کی تعریف کی،انتہائی شاندار قرار دیا

Updated: July 26, 2026, 10:05 PM IST | Los Angeles

ہالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹرکرسٹوفر نولن نےستیہ جیت رے کی ’اپو ٹرائلاجی‘ کی تعریف کی، اسے انتہائی شاندار قرار دیا ، انہوں نے ۱۰۰۰؍ زائد فلموں کا جائزہ لیا، ان میں سے چند بہترین فلموں کا انتخاب کیا، جس میں مشہور ہندوستانی ڈائرکٹر سیہ جیت رے کی فلم ’’ The Apu Trilogy‘‘ بھی شامل تھی۔

Christopher Nolan reviewing the Criterion Collection. Photo: X
کرسٹوفر نولن کرائٹیرین کلیکشن کا جائزہ لیتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

کرائٹیرین کلیکشن کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں، نولن نے ۱۰۰۰؍سے زائد مشہور فلموں پر مشتمل شیلفوں کا جائزہ لیا اور اپنی چند پسندیدہ فلمیں چنیں، ساتھ ہی ان کے اپنے کام پر ان کے ثرات کے تعلق سے گفتگو کی۔ ان کے منتخب کردہ ٹائٹلز میں ستیہ جیت رائے کی The Apu Trilogy بھی شامل تھی۔اس مشہور فلم ساز کی تعریف کرتے ہوئے نولن نے کہا، ’’ ستیہ جیت رائے کی The Apu Trilogy ہے، جو ہندوستان کے عظیم فلم سازوں میں سے ایک ہیں۔ یہ ٹرائلاجی  پاتھیر پانچالی سے شروع ہوتی ہے، جو کہ ایک بالکل شاندار فلم ہے۔ اس نے مجھے حیرت میں ڈال دیا۔ میں نے ابھی تک اس کے دوسرے اور تیسرے حصے نہیں دیکھے، اس لیے میں اسے حاصل کرنے اور کہانی مکمل کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’دی اوڈیسی ‘‘ نے ویک اینڈ پر پھر رفتار پکڑ لی، ۹؍دن میں ہالی ووڈ فلم کی شاندار کمائی

واضح رہے کہ ببھوتی بھوشن بندوپادھیائے کے ناولوں پر مبنی The Apu Trilogy میں پاتھیر پانچالی (۱۹۵۵ء)اپراجیتو (۱۹۵۶ء) اور اپور سنسار (۱۹۵۹ء) شامل ہیں۔ یہ فلمیں آپو کی زندگی کو اس کے بچپن سے لے کر ایک غریب دیہی گاؤں میں جوانی تک بیان کرتی ہیں۔ اس نے تین قومی فلم اعزازات جیتے اور کانز، برلن اور وینس فلم فیسٹیولز میں متعدد اعزازات حاصل کیے۔ بعد ازاں کرائٹیرین کلوٹسٹ میں نولان کے دیگر انتخاب میں دی کِلرز (ڈان سیگل،۱۹۶۴ء)، جان کیساویٹس: فائیو فلمز، فار آل مینکائنڈ (ال رائنرٹ،۱۹۸۹ء)، دی کمپلیٹ مسٹر آرکیڈن (اورسن ویلز،۱۹۵۵ء)، دی ٹیسٹامنٹ آف ڈاکٹر مابوز (فرٹز لینگ،۱۹۳۳ء)، مارٹن سکورسیز ورلڈ سنیما پروجیکٹ نمبر۳؍، میلکم ایکس (اسپائک لی، ۱۹۹۲ء )، لوسٹ ہائی وے (ڈیوڈ لنچ،۱۹۹۷ء)، دی قاتسی تریی (گاڈفری ریجیو)، دی پلیئر (رابرٹ آلٹ مین، ۱۹۹۲ء )بوائے ہڈ (رچرڈ لنکلیٹر، ۲۰۱۴ء)، ون فالس موو (کارل فرینکلن،۱۹۹۲ء )، دی بلیک اسٹیلین (کیرول بالارڈ،۱۹۹۷ء) اور سٹیزن کین (اورسن ویلز،۱۹۴۱ء) شامل تھے۔

دریں اثنا، نولن کی تازہ ترین ریلیز’’ دی اوڈیسی‘‘( The Odyssey )عالمی باکس آفس پر زبردست کارکردگی دکھا رہی ہے۔ اس فلم نے ڈائریکٹر کے کیریئر کا سب سے بڑا افتتاحی ہفتہ درج کیا۔ اس نے عالمی سطح پر اب تک۳۸۲؍ ملین ڈالر سے زائد کمائے ہیں۔ جبکہ ہندوستان میں، اس نے اپنے پہلے ہفتے میں۱۰۰؍ کروڑ روپے سے زائد کمائے، جو اس سال ملک میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہالی ووڈ فلم بن گئی۔دراصل ہومر کی قدیم یونانی نظم پر مبنی ’’ دی اوڈیسی‘‘ یونانی بادشاہ اوڈیسیئس (میٹ ڈیمن) کی ٹروجن جنگ کے بعد گھر واپسی کے۱۰؍ سالہ خطرناک سفر کی داستان بیان کرتی ہے۔ راستے میں انتقامی دیوتاؤں، سمندری راکشسوں اور جادوگرنیوں سے مقابلہ کرتے ہوئے، وہ اپنی بیوی پینیلوپ (این ہیتھ وے) اور بیٹے ٹیلی میکس (ٹام ہالینڈ) سے دوبارہ ملنے کی جدوجہد کرتا ہے۔اس میں شامل کاسٹ میں زینڈایا، رابرٹ پیٹنسن، شارلیز تھیرون، ایلیٹ پیج، ہمیش پٹیل اور جون برنتھل بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK